Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan - Article No. 2760

Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان - تحریر نمبر 2760

اس کے کھانے سے ہمارے جسمانی صحت پر جو اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہ منفی ہیں مثلاً موٹاپا،ناقص غذائیت،دائمی بیماریوں کا بڑھتا ہوا خطرہ،کمزور دماغی صحت،دانتوں کی خرابی کا سبب وغیرہ

بدھ 6 ستمبر 2023

علیزہ فاطمہ
نئی نسل کا نئے طور طریقے خود پر لاگو کرنے کا رجحان دن بہ دن کم ہونے کی بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔کیونکہ یہ آسان پسند قوم کی تخلیق کرنے میں سرگرداں ہیں۔ان آسانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور ان کو مخصوص نام دے دیا گیا ہے۔جسے دنیا کے زبان زد عام ٹرینڈ کے نام سے جانتی ہے۔انہیں میں سے جنک فوڈ کا استعمال بھی شامل فہرست ہے۔
یہ ہماری روزمرہ کی خوراک کا اہم حصہ بن چکا ہے۔اس کی تلاش بھی آسان ہے کیونکہ یہ تقریباً اب تمام فوڈ چینز سے لے کر اسٹورز میں بھی پایا جا رہا ہے۔
دنیا میں کی جانے والی مختلف تحقیقات نے صرف اس کے جسم میں ہونے والے نقصانات کو ہی نمایاں کیا ہے۔اور ویسے بھی کسی چیز کا ایک حد سے زیادہ کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے کھانے سے ہمارے جسمانی صحت پر جو اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہ منفی ہیں مثلاً موٹاپا،ناقص غذائیت،دائمی بیماریوں کا بڑھتا ہوا خطرہ،کمزور دماغی صحت،دانتوں کی خرابی کا سبب وغیرہ۔

موٹاپا جنک فوڈ کا سب سے اہم اثرات میں سے ایک ہے۔اس میں اکثر کیلوریز،چکنائی اور چینی زیادہ ہوتی ہے۔جو کہ وزن کو بڑھانے اور اس کے بعد دل کے عارضے،بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔لیکن آج کل کے نوجوان و بچے غذائیت سے بھرپور خوراک کو چھوڑ کر Junk Food کو فوقیت دیتے ہیں۔جس کے باعث چھوٹی عمر میں ہی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔نتیجتاً اگرچہ کبھی کبھار جنک فوڈ کا استعمال نقصان دہ نہیں ہو سکتا،لیکن اس کا باقاعدہ استعمال ہماری صحت کے لئے خطرہ ہے۔بہترین طریقہ یہ ہے کہ نوجوانوں میں اس رجحان کو کم کرنے کے لئے سیمینار منعقد کروا کر ان میں اس کے نقصانات کو واضح کیا جائے۔اور اجاگر کیا جائے گا سادہ اور غذائیت والی خوراک ہی بہترین صحت کی نشانی ہے۔

Browse More Healthart