Nariyal Ke Fawaid Ginna Mushkil - Article No. 1417

Nariyal Ke Fawaid Ginna Mushkil

ناریل کے فوائد گننا مشکل - تحریر نمبر 1417

ناریل کا پھل قدرے بیضوی شکل کا ہوتا ہے ۔اوپر چھلکا ریشہ دار ہوتا ہے اور اندر کا بہت سخت ،نیچے سفید گوداسفید دودھیا رنگ کے پانی سے بھرا ہوتا ہے ۔ناریل پانی کے بھی بے حد فوائد ہیں ۔

جمعرات 15 نومبر 2018

صغیرہ بانو شیریں

کھائے،پانی پیجئے یا تیل لگائے
اگر زمین زرخیز ہوتو مناسب دیکھ بھال سے چھ برس سے لے کر دس برس تک یہ درخت پھل دینے لگتا ہے ۔پھول پتوں کی جڑ کے پاس نکلتا ہے ۔پھولوں کے گچھے شاخ دار ہر شاخ میں کئی نر پھول ہوتے ہیں ۔شاخ کی جڑ میں ایک مادہ پھول ہوتا ہے بعض دفعہ شاخ کے اندر ایک اور شاخ پھوٹ آتی ہے ۔اس میں صرف نر پھول نکلتے ہیں ۔


ناریل کا پھل قدرے بیضوی شکل کا ہوتا ہے ۔اوپر چھلکا ریشہ دار ہوتا ہے اور اندر کا بہت سخت ،نیچے سفید گوداسفید دودھیا رنگ کے پانی سے بھرا ہوتا ہے ۔ناریل پانی کے بھی بے حد فوائد ہیں ۔جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے قدرتی تریاق ہے ۔جلد اور بالوں کے لئے اچھا ہے ،نظام ہاضمہ کے لئے اچھا ہے۔
عام حالات میں ناریل کا درخت بارہ تیرہ برس کی عمر میں ثمر بار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ تقریباً 60برس کی عمر تک پھل دیتا رہتا ہے اور اسی نوے برس کی عمر میں ختم ہوجاتا ہے ۔
تازہ ناریل کوکدوکش کرکے تھوڑا سا پانی ملا کر کپڑے (ململ کے ٹکڑے )میں ڈال کر نچوڑا جائے تو اس سے دودھ جیسی ر طوبت نکلتی ہے ۔اس کا ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے ۔یہ نئی ماؤں ،بڑھتے ہوئے بچوں ور ضعیف افراد کے لئے صحت بخش پانی ہے ۔
آدھا گلاس ناریل کا پانی صبح شام پینے سے بلغمی کھانسی دور ہوجاتی ہے اور گلے کی خراش ختم ہوجاتی ہے ۔

ہمارے مشرقی پکوانوں مثلاً زردہ ،سفید میٹھے چاولوں اور گڑکے چاولوں میں کھوپراڈالا جاتا ہے ۔یہ محض نمائشی عنصر نہیں اور نہ ہی ذائقے کے لئے بلکہ تندرستی کی بقاء کے لئے لازمی حصہ سمجھ کر ڈالا جاتا ہے ۔قدرت نے اس میں چاول ہضم کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھی ہے ۔اسے کھانے سے معدے پر کم بوجھ پڑتا ہے ۔اسی طرح نمکین کھانوں مثلاً کوفتوں ،کبابوں ،بگھارے بینگنوں میں بھی کھوپر اڈالا جاتا ہے ۔
مٹھائیوں پر بھی کھو پر اکدوکش کرکے ڈالا جاتا ہے ۔
ناریل بہترین دوا بھی
یوں تو بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے ایک مخصوص دواڈاکٹر تجویز کرتے ہیں لیکن اگر آپ متبادل طریقے سے غذا سے اس مسئلے کا حل چاہیں تو اپنی غذا میں اور بچوں کے کھانے میں ایک سے تین چھٹانک تازہ گری ناریل شامل کر لیجئے اور اسے خوب چباچبا کر کھاےئے۔ایک سے چار ہفتوں میں پیٹ کے کیڑے جاتے رہیں گے ۔اور گیس کی شکایت بھی دور ہوجائے گی ۔آپ کے بچے کے چہرے ،بالوں اور دیگر جسمانی صحت پر خوشگوار اثر پڑے گا۔بچے کی نقاہت بھی دور ہوجائے گی ۔
جن لوگوں کو دائمی قبض کا مسئلہ ہوا نہیں روزانہ نہیں تو ہفتے میں چار بار ناریل کا پانی پی لینا چاہئے۔

Browse More Healthart