Pneumonia - Article No. 889

نمونیا - تحریر نمبر 889
اور اس سے بچاؤ کی تدابیر
ہفتہ 5 مارچ 2016
نمونیا نظام تنفس کے ذیلی راستے میں انفیکشن اس اصطلاح کو پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کی وضاحت کے لئے استعمال کیاجاتا تھا۔نمونیا کے زیادہ ترکیس وائرس کے سبب ہوتے ہیں اور یہ نزلہ وزکام کی علامات کے بعد ظاہر ہوسکتے ہیں ۔ بیکٹیریا کے سبب نمانیا کے کیسوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔ بچوں میں نمونیا کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں وہ نزلہ وزکام یانظام تنفس کے بالائی راستے کی علامات سے مماثلت رکھ سکتی ہیں۔
نمانیا کی عام نشانیاں اور علامات:
تیز، بخار، کھانسی، سانس کاتیز تیز چلنا، سانس لینے میں دشواری پیش آنا، پھیپھڑوں میں سے چٹخنے کی سی آوازیں آتی ہوں، بھوک کانہ لگنا، کھانسی یا بلغم کونگلنے کی وجہ سے قے ہونا، عام طور پرتھکن سے چور اور ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر پریشانی محسوس ہونا، معدہ (پیٹ) کادرد۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر نمونیا کے لئے کیا کرسکتا ہے؟ اگر ڈاکٹر کو نمونیا کاشبہ ہوتا ہے ممکن ہے کہ آپ کے بچے کے سینے کا ایکسرے ہو۔
زیادہ تر بچوں کی نگہداشت گھر پر ہوسکتی ہے جو بچے زیادہ بیماری ہیں ممکن ہے کہ ان کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ان کو آکسیجن اور دوسری ادویات دینے کی ضرورت پیش آئے ایسا بھی ہوکستا ہے کہ ابتدا میں بچے کو اس کی رگ میں (درون اور دریدی طور پر) اینٹی بائیوٹک دی جائیں۔ اپنے بچے کی گھر پر نگہداشت میں تمام اینٹی بائیوٹک کانسخہ تجویز کردیا گیا ہے تو اس کو ساری دوائیں تجویز کردو نسخے کے حساب سے ضرور لینی چاہئے اپنے بچے کو اینٹی بائیوٹک کے علاج کاپورا کورس لازما مکمل کروائیں۔ بخار کا علاج اور دوائی کے لئے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کروائیں اپنے بچے کے جسم میں پانی کی مقدار کوبرقرار رکھیں جسم کو وافر مقدار میں مائعات پلائیں آپ کے بچے کی بھوک کم ہوجانے کابھی مکان ہے لیکن اس میں بہتری آئے گی جب ان میں انفیکشن ٹھیک ہونا شروع ہوجائے اور وہ بہتر محسوس کرنے لگے گا۔ اپنے بچے کو دھوئیں اور پھیپھڑوں میں سوزش یاخراش پیداکرنے والی چیزوں سے دور رکھیں۔
کھانی کی علامات: اس بات کابھی امکان ہے کہ آپ کے بچے کی کھانسی صحیح ہونے سے پہلے شدید ترین ہوجائے جیسے ہی نمانیا تخلیل ہوتا ہے آپ کا بچہ بلغم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کھانسے گا۔ ممکن ہے کہ اس کی کھانسی کچھ ہفتوں تک جاری رہے۔ اگر آپ کے بچے کی کھانسی تین ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہتی ہے، اینٹی بائیوٹک شروع کرنے کے بعد آپ کے بچے کا بخار تین دن سے زیادہ عرصے تک رہتا ہے، بچے کو قریبی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جائیں اگر آپ کے بچے کوسانس لینے میں دشواری حد سے زیادہ بڑھ رہی ہوبہت زرد پڑجائے یاہونٹ نیلے ہوجائیں، اینٹی بائیوٹک خوراک کی قے کر رہا ہوں یاپینے والی چیزیں پینے سے منع کررہا ہو دیکھنے میں بہت بیمار نظر آرہا ہو تو فوراََ ہسپتال کارُخ کریں۔
اہم نکات: نمانیا پھیپھڑوں کی ایک انفیکشن ہے وائرس یاکبھی کبھار بیکٹیریا اس کاسبب بن سکتے ہیں اگر آپ کے بچے کو اینٹی بائیوٹک کانسخہ تجویز کیا جاتا ہے تو اس بات کویقنی بنائیں کہ وہ اینٹی بائیوٹک کا پورا کورس مکمل کرے۔
Browse More Healthart

زیادہ حیاتین کے استعمال سے احتیاط برتئیے
Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye

تپِ دق ․․․ علاج میں کوتاہی،خطرے کی گھنٹی
Tap E Diq - Ilaj Mein Kotahi Khatre Ki Ghanti

معدہ تندرست تو صحت سلامت
Stomach Tandrust To Sehat Salamat

پولن الرجی
Pollen Allergy

تمباکو نوشی جان کی دشمن
Tambako Noshi Jaan Ki Dushman

یورک ایسڈ ایک خاموش مرض
Uric Acid Aik Khamosh Marz

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
Neend Kyun Raat Bhar Nahi Aati

تھائی رائیڈ گلینڈ ․․․ افعال درست نہ ہوں،تو متعدد امراض کا سبب بن سکتا ہے
Thyroid Gland - Afaal Durust Na Hoon To Mutadid Amraz Ka Sabab Ban Sakta Hai

پتے کی پتھری
Pitte Ki Pathri

اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To

کیا آپ سردیوں میں اداس رہتے ہیں
Kya Aap Sardiyon Mein Udaas Rehte Hain

امراضِ قلب ۔ گھر گھر
Amraz E Qalb - Ghar Ghar