Sehatmand Burhapa - Article No. 965

صحتمند بڑھاپا - تحریر نمبر 965
اس کا عمر سے کوئی تعلق نہیں
ہفتہ 25 جون 2016
زندگی کی کئی بہاریں گزرجانے کے بعد جب بڑھاپا آتا ہے تو اسے صحت کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ خیال کیاجاتارہاہے۔ مگر ایک حالیہ جائزے کے مطابق بڑھاپا اور موٹاپا صحت برقرار رکھنے کی راہ میں حائل نہیں ہیں بلکہ عمر رسیدہ افراد کے لئے اس سے زیادہ بڑے مسائل تنہائی، اعصابی تناؤ یا کسی ہڈی کا ٹوٹ جانا ایسے عوامل ہیں جن سے کسی شخص کے آئندہ پانچ برسوں میں موت کے خطرے کا اندازہ زیادہ بہتر طور پر لگایاجاسکتا ہے۔
اس تحقیق میں 57سے 88 سال تک کی عمر کے تقربیاََ تین ہزار افرد کو شامل کیاگیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ تحقیق میں شامل افراد میں سے صحت مند ترین افراد موٹاپے کا شکار تھے جبکہ عمر رسیدہ افراد میں سے 22 فیصد موٹاپے اور فشارخون کے مسائل کے باوجود اچھی صحت کی تعریف پر پورا اترتے تھے۔
(جاری ہے)
امریکی یونیورسٹی آف شکاگو کی تحقیق کے مطابق ایسے افراد کا حسیاتی واعصابی نظام، نفسیاتی کیفیت اور نقل وحرکت دوسروں کی نسبت زیادہ بہتر تھی۔
ان افراد میں اگلے پانی برسوں میں موت یامعذوری کے امکانات بھی کم نظر آئے۔ اس کے برعکس محققین نے لوگوں کے ایسے گروپ کے بارے میں نتائج حاصل کئے جن میں آئندہ یا کچھ برسوں میں مرنے یامعذور ہونے کے امکانات دوگنا زیادہ ہیں۔ اس گروپ میں معمول کاوزن رکھنے کے باوجود ایسے افراد شامل ہیں جوصحت کے کسی بڑے مسئلے سے دوچار ہیں جیسے خون کی کمی، السر غدود کی بیماری، خراب دماغی صحت، نیز45سال کی عمر کے بعد ہڈی ٹوٹنے کے مسائل سے دوچار افراد بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ تحقیق میں سب سے زیادہ غیر صحت مند افراد شوگر اور ہائی بلڈپریشر میں مبتلا افراد پائے گئے۔ ایسے مریضوں کو روزہ مرہ کام کاج میں بھی بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایڈور الامن کے مطابق موٹاپا کم کرنے جیسی پالیساں وضع کرنے کی بجائے زیادہ تر توجہ ضعیف افراد کی تنہائی دور کرنے اور ان کا حسیاتی نظام بہتر بنانے پر مرکوز کرنا ہوگی کیونکہ یہ طریقے انکی صحت اور افلاح کے لئے زیادہ بہتر ہیں۔Browse More Healthart

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis

موبائل فون صحت کا دشمن
Mobile Phone Sehat Ka Dushman

خسرہ بچوں کی جان لیوا بیماری
Khasra Bachon Ki Jaan Leva Bimari

ہنسنا مسکرانا
Hansna Muskurana

چائے کی پتی سے الزائمر کی تشخیص
Chai Ki Patti Se Alzheimer Ki Tashkhees

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen

فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil