Tamator Hamari Ghaza Main - Article No. 755
ٹماٹر ہماری غذا میں - تحریر نمبر 755
ہفتہ 15 اگست 2015

ایم۔ شفیق احمد
ٹماٹر ہماری خوراک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن امریکا ہے۔ اس کا پودا چھوٹا اور پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا پودا ایک خاص قسم کی مہک دیتا ہے۔ا گر پودا کسی وجہ سے زخمی ہوجائے یا اس کے روغنی غدود (OIL GLANDS) متاثر ہوجائیں تو یہ مہک پھیل جاتی ہے۔ ٹماٹر کی افزائش بیج کے علاوہ اس کی پنیری سے بھی ہوتی ہے۔ ٹماٹر پکنے سے پہلے ہرا، ذائقے میں تیز اور تُرش ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کولمبس (COLUMBUS) کی آمد سے قبل یہ امریکا میں زیرِ کاشت تھا اور امریکا سے یہ یورپ 1554ء سے قبل ہی پہنچ چکا تھا۔ 1812ء مین یہ اٹلی میں زیرِ کاشت ہوا۔ اب یہ تقریباََ دنیا کے تمام گرم و سرد ممالک میں کاشت کیا جاتاہے اور پاکستان کے ہر صوبے میں اس کی کاشت ہوتی ہے۔
ٹماٹر مندرجہ ذیل کیمیائی اجزا فراہم کرتا ہے، جو صحتِ انسانی کیلئے لازم ہیں۔
پانی ۱ء۹۴ فیصد
حرارے ۲۳
پروٹین ۰ء۱ ملی گرام
کیلسئیم ۷ ملی گرام
ایسکاربک ایسڈ۲۲ملی گرام
تھایامن۰۹ء۰ملی گرام
رائبوفلاون ۰۳ء۰ملی گرام
نایاسن۸ء۰ملی گرام
ان اجزا کے علاوہ ٹماٹر میں وٹامن ب۔ ا اور وٹامن ج (VITAMIN C) بھی وافر مقدار میں ہوتی ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز حکیم شہید حیم محمد سعید کے مطابق ”ٹماٹر بھوک بڑھاتا ہے، کھانے کے نظام ہاضمہ کو بھی مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کا رس (TOMATO JUICE) پینے سے کئی قسم کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ خون بڑھاتا ہے، آنکھ کی زردی (یرقان) اور زیادہ مٹاپا ٹماٹر کا رس پینے سے دور ہوجاتا ہے۔ صبح ناشتے سے پہلے ایک بڑا سرخ ٹماٹر کھالینے سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔“
ٹماٹر کا استعمال ہر کس و ناکس کرتا ہے۔ قیمت کا اتار چھڑاؤ اثر انداز نہیں ہوتا۔ مگر پتھری والے حضرات و خواتین کو ٹماٹر خوری سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ٹماٹر ہمیشہ اچھی طرح پانی سے دھوکر استعمال کرنا چاہئے اور سرک ٹماٹروں کو ہی ترجیح دینا چاہئے۔
اسپین بھی عجیب و غریب ملک ہے۔ وہاں سال میں ایک مرتبہ بند گلی میں سڑے اور گلے ٹماٹر ایک دوسرے پر تفریح کیلئے پھینکے جاتے ہیں۔ نباتات داں اکثر ٹماٹر کے پودے کی شاخ کو آلو کے پودے کی شاخ پرقلم لگاتے ہیں۔ یہ عمل GRAFTING کہلاتا ہے۔ مگر اس طرح ٹماٹر اور آلو پیدا کرنے کی کوئی معاشی اہمیت نہیں ہے۔ یہ صرف فنی دلچسپی کیلئے کیا جاتا ہے، کیونکہ آلو اور ٹماٹر کا تعلق ایک ہی پودوں کے خاندان سے ہے۔ ٹماٹر کی تمام دنیا میں مانگ دیکھتے ہوئے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ ٹماٹر کی ہماری غذا میں بڑی حیثیت ہے اور ہمیں بھی ”ہائی بریڈ“ ٹماٹر پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہئے، جس کی پیداوار دوسری ترقی یافتہ ٹماٹر کی فصل سے زیادہ ہوتی ہے اور یہ کاشت کار بھائیوں کو زیادہ آمدنی بھی دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)
ٹماٹر ایک گودے دار پھل ہے، جو سبزی کے علاوہ کچا بھی کھانے میں آتا ہے۔

تاریخ اشاعت:
2015-08-15
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
تھیلیسیمیا
-
زہر خورانی یعنی فوڈ پوائزننگ
-
خارش ۔ ایک جلدی مرض
-
تمباکو نوشی ایک عالمی مسئلہ
-
صحت کی ایک بڑی دشمن بیٹھنے کی بیماری
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.