Tangon Ka Worm Door Karnay Kay 11 Tareeqay - Article No. 871

Tangon Ka Worm Door Karnay Kay 11 Tareeqay

ٹانگوں کاورم دور کرنے کے گیارہ طریقے - تحریر نمبر 871

جب ٹانگوں میں درد ہوتاہے تورگیں کھچ جاتی اور نیلی پڑ جاتی ہیں۔ یہ جلد کی سطح پر ظاہر ہوجاتی ہیں۔ لیکن ان کا تعلق اندرونی گہری رگوں سے بھی ہوتاہے۔

پیر 1 فروری 2016

شکیل صدیقی:
جب ٹانگوں میں درد ہوتاہے تورگیں کھچ جاتی اور نیلی پڑ جاتی ہیں۔ یہ جلد کی سطح پر ظاہر ہوجاتی ہیں۔ لیکن ان کا تعلق اندرونی گہری رگوں سے بھی ہوتاہے۔ جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں توان میں لگا ہوا قدرتی والو (Valve) خون کوایک رخ سے توجانے دیتاہے۔ واپس نہیں آنے دیتا، البتہ جب رگوں میں کھچاؤ پیدا ہوجاتاہے یاوالوکم زور ہوجاتاہے توخون رگوں میں واپس بھی آجاتاہے، جس کی وجہ سے رگیں پھول جاتی اور جلد پراُبھرنے لگتی ہیں۔

ایسا عموماََ عمر کی زیادتی، ورزش نہ کرنے، زیادہ دیرتک کھڑے رہنے یامٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خواتین کا وزن ان دنوں بڑھاجاتاہے، جب وہ حاملہ ہوتی ہیں۔ ان کی ٹانگوں میں ورم ہوجاتاہے اور چال تبدیل ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)


زیادہ دیر کھڑے نہ ہوں:
بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنے سے خون رگوں میں جمع ہونے اور دباؤ ڈالنے لگتاہے۔

دس یاپندرہ منٹ بعد جب بھی موقع ملے، بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کواٹھاکر پھیلالیں، تاکہ رگوں میں خون جمع نہ ہو۔
بیری کھائیے:
بلیک بیری، رس بھری اور اسٹرابیری میں فلیوونانڈز (Falvonoids) ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے خون کی نالیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ٹانگوں کی رگیں پھولنے کابھی ان سے ازالہ ہوجاتاہے۔ رات کے کھانے کے بعد یاصبح ناشتا کرنے کے بعد تھوڑی سی بیریاں ضرور کھائیے۔

جب بیٹھے ہوں توٹانگوں کواٹھالیں:
جب آپ ٹیلے وژن دیکھ رہے ہوں یازیادہ دیرکے لئے ساکت بیٹھے ہوں تواپنی ٹانگوں کوٹھورا سا اٹھالیں، تاکہ رگوں میں خون نہ جمنے پائے۔ ٹانگیں اُٹھانے پرخون کی روانی میں اضافہ ہوجاتاہے۔
حرکت کیجیے:
دیر تک ساکت نہ بیٹھیے، کوئی کام نہ ہوتوچلنا شروع کردیجیے۔ ٹانگوں میں خون رواں رکھنے کایہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔
رات کے کھانے سے پہلے چہل قدمی ضرور کیجیے۔ ایک ایک کرکے اپنی ٹانگوں پر زور بھی ڈالیں۔ تھوڑی دیر ٹھیرکرٹانگوں کااُٹھانے کی ہلکی پھلکی ورزش بھی کیجیے۔
تنگ کپڑے نہ پہنیں:
نوجوان عموماََ جینز (Jeans) کی تنگ پتلونیں یاتنگ قمیص پہننے کوترجیح دیتے ہیں۔ تنگ پتلون پہننے سے دوران خون رکھنے لگتاہے، جس کے باعث ٹانگوں کی رگیں پھول جاتی ہیں اور ٹانگوں میں درد ہونے لگتاہے۔
تنگ کپروں میں آپ کاجسم بلاشبہ خوب صورت دکھائی دیتاہے، لیکن ان سے نقصانات بھی پہنچتے ہیں۔
وزن گھٹائیں:
اگر آپ کاوزن بڑھ گیاہے تواسے کم کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کاجسم خوب صورت دکھائی دے گا، بلکہ ٹانگوں میں خون کی روانی میں اضافہ بھی ہوجائے گااور رگیں بھی نہیں پھولیں گی۔
اسکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جب کسی فرد کاوزن بڑھ جاتاہے تواس کی ٹانگوں کی رگیں 58فیصد زیادہ پھول جاتی ہیں۔
اس سے بچنے کے لیے کھانازیادہ نہ کھائیں اور خوب ورزش کریں۔ اس طرح سے آپ کے جسمانی عوارض ختم ہوجائیں گے۔
اونچی ایڑیوں والے جوتے نہ پہنیں:
اونچی ایڑیوں والے سینڈل یاجوتے پہننے سے ٹانگوں پرایسا اثر نہیں پڑتاکہ رگیں پھول جائیں اور ان میں سوجن پیداہو جائے، لیکن اتناضرور ہوتاہے کہ شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور دل کوواپس خون نہیں پھینک پاتیں۔
چنانچہ ہمیں بغیر اونچی ایڑیوں کے سینڈل اور جوتے پہننے چاہییں، تاکہ ہماری ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر رہے۔
موزے پہنیں:
خاص قسم کے موزے جو” کمیریشن اسٹاکنگ“ (Compression Stocking) کہلاتے ہیں، ان کے پہننے سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے اورٹانگوں میں درد نہیں ہوتا۔
گوٹوکولا کھائیے:
گوٹوکولا (Gotu Kola) ایک جڑی بوٹی ہے، جومڈغاسکر، ہندستان اور سری لنکا میں پیداہوتی ہے۔
یہ جڑی بوٹی کھانے سے ٹانگوں کادرد اور سوجن ختم ہوجاتی ہے۔ یہ رگوں کومضبوط کردیتی ہے، جس کا مجموعی طور پر ٹانگوں پر مثبت اثر پڑتا ہے اور رگوں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایک دن میں ” گوٹوکولا“ کی 30سے 39ملی گرام کی مقدار کھانی چاہیے۔
شاہ بلوط کے بیج کھائیں:
شاہ بلوط کے درخت سے جوبیج حاصل کیے جاتے ہیں، انھیں کھانے سے ٹانگوں کی رگوں کوسوجنا ختم ہو جاتاہے۔
ہارورڈمیڈیکل سینٹر کے تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ ہم نے ان ہزاروں افراد کامطالعہ ومشاہدہ کیاجن کی ٹانگوں میں کھچاؤ پیداہوجاتا تھا اور رگیں نیلی پڑ جاتی تھیں۔ انھیں جب شاہ بلوط کے درخت کے بیج کھلائے تو ان کی ٹانگوں کی تکلیف ان افراد سے چار گناکم ہوگئی، جو یہ بیج نہیں کھاتے تھے۔ بیج کھانے والے افراد کی ٹانگوں کاورم نصف کے قریب کم ہوگیا اور کھچاؤ میں سترفیصد کمی واقع ہوگئی۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹانگوں کابھاری پن بھی دور ہوگیا۔
شاہ بلوط کے بیج کاایک اہم جزو” ایسن“ (Escin) ہے، جس کے کھانے سے ٹانگوں کی رگوں میں طاقت پیداہوجاتی ہے۔ برطانیہ کے تحقیق کار کہتے ہیں کہ یہ بیج بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ دن میں ان کی 300ملی گرام کی مقدار کھانی چاہیے۔
آنتوں پردباؤنہ ڈالیں:
آپ کی آنتیں صاف رہنی چاہیں۔ بیت الخلا میں جب آنتوں پرزور ڈالا جاتاہے توٹانگوں کی رگوں پر بھی اثر پڑتاہے اور درد ہونے لگتاہے۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنتوں میں جابت نہ رکے اور آپ کوقبض بھی نہ ہوتواس کے لیے ریشے والی غذائیں کھائیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پییں۔

Browse More Healthart