Touch An Cure - Article No. 1293

Touch An Cure

ٹچ این کیور - تحریر نمبر 1293

سنٹروتھراپی تحقیق میں بہت سے غیر معروف موضوعات کا جائزہ شامل ہے۔ مثلاً 'ریڈیائی ٹرانسمشن' کی اقسام کیا ہیں۔ ٹرانسمشن سے متاثر ہونے والے افراد میں پیدا ہونے والے مضر اثر ات کی نوعیت کیا ہوتی ہے۔

بدھ 18 اپریل 2018

ڈاکٹر محمد خالد محمود

سنٹروتھراپی تحقیق میں بہت سے غیر معروف موضوعات کا جائزہ شامل ہے۔ مثلاً 'ریڈیائی ٹرانسمشن' کی اقسام کیا ہیں۔ ٹرانسمشن سے متاثر ہونے والے افراد میں پیدا ہونے والے مضر اثر ات کی نوعیت کیا ہوتی ہے۔ ان اثر ات سے پہنچنے والے نقصانات کا موثر حل کیا ہے۔ صحت سے متعلق ایسے مسا ئل میں غذاؤں کے چناؤ کا اصول کیا ہے۔

مضر غذاؤں کے نقصان اور مفید غذاؤں کے فوائد کیا ہیں۔ 'ریڈیائی ٹرانسمشن'سے رابطے کو توڑنے اور خود کو محفوظ کرنے کے طریقے کیا ہیں۔دور جدید کے ماحولیاتی خطرے'مائیکرو ویوز ٹرانسمشن' سے متعلق عام افراد کو تاحال آگاہی حاصل نہیں۔ دوسری طرف ایسے موضوعات کو معمولی شمار کر کے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ غیر معروف خطرات کی حقیقت جاننے کی بجائے ان کو اپنے شخصی و علمی مرتبے کے خلاف جانتے ہوئے ان الفاظ کے ساتھ نظر انداز کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جدید حقیقتیں جن کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ان سے بچا جا سکتا ہے یہ ہیں۔ہم موبائل فون، ریموٹ کے ذریعے آلات کو آپریٹ کرتے ہیں۔ اس نوع کے کئی درجن ریڈیائی عناصرجو ہمارے معمولات زندگی میں شامل ہیں وہ بے اثر نہیں بلکہ انسانی صحت پر لازمی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اسی بنا پر انسان کو اکثر حیرت ہوتی ہے جب کوئی عارضہ اچانک حملہ آور ہوتا ہے یا کسی وجہ یا بدپرہیزی کے بغیر 'مرض' میں تیزی آ جاتی ہے۔
جاننے کی بات یہ ہے کہ ریڈیائی لہریں صحت کے حوالے سے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ موصول کردہ لہروں کے زیر اثرہر انسان مسلسل 'ایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ'کے عمل سے گزرتاہے۔کوئی بھی فرد کسی بھی وقت کسی معمولی یا طاقتور ریڈیائی اٹیک کا نشانہ بن سکتا ہے۔بدنی مادوں کا کیمیائی توازن بگڑ سکتا ہے فاسد مادوں کی افزائش کا عمل تیز ہو سکتا ہے بدن کے اندرکسی ایک عضو یا زیادہ بدنی اعضاء کا قدرتی فعل متاثر ہو سکتا ہے ان عوامل کے نقصان دہ اثرات ذہنی کیفیات میں خلل، بدنی کمزوری یا’ خطرناک علامات مرض‘ کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں۔
بدن میں جذب ہونے والی بڑ ی ٹرانسمشن عموماً اعضاء میں گہرا اثر چھوڑ جاتی ہے۔ ایمر جنسی 'بھی واقع ہو سکتی ہیں۔ایک 'مر ض 'کے بعد دوسرا' مر ض' لاحق ہوسکتا ہے۔عموماریڈیائی ٹرانسمشن کے پیدا شدہ اثرات کو 'روائیتی دو ائی طریقے' سے درست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔قابل عمل اور موثر حل یہ ہو سکتا ہے کہ ریڈیائی اٹیک کی علامات کے ظاہر ہوتے ہی اگر لہروں کو بروقت نیوٹرل کر دیا جائے تو اعضائے بدن کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
بصورت دیگر لہروں کو بدن میں جتنی دیر تک ٹھہرنے کا موقع ملے گا اسی قدر 'جگر، معدہ، گردے، دل، لبلبہ، ہڈیوں' وغیرہ کے کمزور اور ناکارہ ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔' ٹچ این کیور 'سسٹم صحت کے میدان میں انسان دوست ریڈیائی عمل ہے جو میدان صحت میں جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات مہیا کررہا ہے۔ اس پراسس میں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا امکان بھی نہیں ہے۔

Browse More Healthart