TV Beeni K Nuqsanat - Article No. 703

TV Beeni K Nuqsanat

ٹی وی بینی کے نقصانات - تحریر نمبر 703

امریکا میں کیے گئے ایک طبی مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ زیادہ ٹی وی دیکھنے والے افراد کے لئے امراضِ قلب اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

بدھ 11 مارچ 2015

سید رشید الدین احمد:
امریکا میں کیے گئے ایک طبی مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ زیادہ ٹی وی دیکھنے والے افراد کے لئے امراضِ قلب اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
اس مطالعے کے مطابق روزانہ صرف دو گھنٹے تک ٹی وی بینی بی ان امراض اور ان سے اموات کا سبب بن سکتی ہے۔
جائزے کے مطابق امریکی روزانہ پانچ ملکوں کے رہنے والے روازنہ تین سے چار گھنٹوں تک یہ شوق پورا کرتے ہیں۔
ہارورڈ کے اسکول آف ہیلتھ کے تحقیق کاروں نے اپنے سربراہ ڈاکٹر فرینک ہُو کی قیادت میں جو رپورٹ تیار کی ہے۔ اس کے مطابق ٹی وی بینی کے شوق کی تکمیل کے لئے کم وقت دیا جائے کیونکہ گھنٹوں اسکرین کے سامنے بے حس وحرکت بیٹھے رہنے سے ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرینک ہُو کے مطابق ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے مرد اور خواتین جسمانی ورزش اور نقل وحرکت سے ہی محروم نہیں رہتے ، بلکہ وہ اس دورانِ مضرِ صحت اشیا بھی زیادہ کھاتے ہیں۔


ماہرین کی مرتب کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقل وحرکت کی کمی خود اپنی جگہ غیر صحت بخش طرز زندگی ہے اس کے ساتھ ساتھ مضر صحت غذائیں کھانے سے لازمی طور پر وزن میں اضافے کے نتیجے میں ذیابیطس قسم دوم اور امراضِ قلب کا راستہ ہموار ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اپنی قسم کی پہلی تحقیقی رپورٹ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی مطالعوں اور سروے رپورٹوں سے ثابت ہو گیا ہے۔
کہ ٹی وی بینی کا زیادہ شوق مٹاپے کا ایک اہم سبب ہے۔ ایک دوسری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے سے بچوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے خاص طور پر موٹے بچوں کا بلڈ پریشر اس شوق کی تکمیل سے بڑھ جاتا ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے والے موٹے بچے اشتہارات دیکھ کر زیادہ مقدار میں روغنی اور میٹھی اشیا کھا کر اپنے وزن میں دگنا اضافہ کر لیتے ہیں۔
امریکن جرنل آف میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ میں ڈاکٹر ہُو اور ان کی تحقیقی جماعت نے ایسی مزید آٹھ مطالعاتی رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ دو لاکھ ایسے افراد کی طبی رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جو دیر تک ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے امراضِ قلب اور ذیابیطس میں مبتلا ہوئے تھے۔ ان افراد نے اوسطاََ۷ سے ۱۰ سال تک زیادہ ٹی وی بینی کے بعد ان امراض کو اپنے گلے لگایا تھا۔

Browse More Healthart