Vitamins Aur Minerals Ki Ziadti Nuqsan De Hai - Article No. 1022

Vitamins Aur Minerals Ki Ziadti Nuqsan De Hai

وٹامنز اور منزلز کی زیادتی نقصادن دہ ہے - تحریر نمبر 1022

زیادہ مقدار میں وٹامن سپلیمنٹس کے باقاعدہ استعمال سے جگر کی خرابی اور پیدائشی نقائص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، وٹامن Aبنانے کے سلسلے میں بیٹاکیروٹین استعمال کیاجاتا ہے یہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کے امکانات میں اضافہ بھی کرسکتا ہے ۔

بدھ 19 اکتوبر 2016

زیادہ مقدار میں وٹامن سپلیمنٹس کے باقاعدہ استعمال سے جگر کی خرابی اور پیدائشی نقائص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، وٹامن Aبنانے کے سلسلے میں بیٹاکیروٹین استعمال کیاجاتا ہے یہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کے امکانات میں اضافہ بھی کرسکتا ہے ۔ جب کہ بیٹا کیروٹین ایک تکسیدروک محرک (Antio xidant) ہے اور مدافعتی نظام (Immune System) کو مضبوط بھی بناتا ہے ۔

پھیپھڑوں کے سرطان کے خلاف یہ واضح طور پر فائدہ مند ثابت ہوتاہے ۔ اُن افراد کے لیے جو سگریٹ نوشی ترک کرچکے ہوں اور ان حیاتین (Vitamin) کو پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے براہ راست اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں ۔
نارنجی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں بیٹا کیروٹین بہت زیادہ مقدارمیں موجود ہوتا ہے مگر جب کچھ سگریٹ نوش افراد کو بڑی مقدار یہ پھل اور سبزیاں کھلائی گئی توا ن افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی بڑھ گئے ۔

(جاری ہے)


یہی صورتحال دوسرے حیاتین کے لیے بھی ہے جن کا استعمال روزانہ تجویز کردہ خوراک کے میعار سے اگر تجاوز کرجائے تو صحت کے لیے سنگین خطرناک کا باعث بن سکتا ہے ۔ اضافی مقدار میں نیاسن (Niacin) جسے عام طور پر Nicotinicacidیاوٹامن B3 بھی کہتے ہیں‘ استعمال کرنے سے جگر کونقصان پہنچنے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے خاص طور پر حاملہ خواتین جو زیادہ مقدار میں اسے استعمال کرتی ہیں ان کے بچوں میں پیدائشی نقائص دیکھے گئے ہیں۔

اکثر لوگوں کاخیال ہے حیاتین ( Vitamins) اور معدنیات (Minerals) صحت بخش ہوتے ہیں اس لیے زیادہ مقدار میں ان کااستعمال فائدہ مند ہی ثابت ہوگا۔ لیکن تحقیقی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر جے مائیکل مک گینس (Dr.j.Micheal Mc Ginnis) کے مطابق زیادہ مقدار میں بعض حیاتین اور معدنیات کااستعمال جن میں وٹامن Aاور آئرن شامل ہیں،ا نتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جب کہ دیگر حیاتین اور معدنیات کی جسم میں اضافی مقداریورین کے ذریعے خارج ہوجاتی ہے ۔

Browse More Healthart