Wazan Kam Karnay Wali Chaye - Article No. 1058

وزن کم کرنے والی چائے فقط دھوکہ ہے اور کچھ نہیں - تحریر نمبر 1058
چائے میں شامل اجزاء میٹابولزم تیزکرتے ہیں لیکن یہ تیزی جسم کے زائد وزن پراثرانداز نہیں ہوتی
منگل 10 جنوری 2017
ماہرین کے مطابق اس چائے کی خریداری سوائے جیب پر بوجھ ڈالنے کے اور کچھ نہیں اس کے علاوہ یہ استعمال میں بھی خطرناک ہوتی ہیں۔ جیسیکا کورڈنگ اور کیرن اینل نے اپنی تصنیف ہیلتھی ان اے ہری، ایزی، گڈفاریوریسپی میں بتایا ہے کہ وزن کم کرنے والی یہ چائے سوائے دھوکے کے اور کچھ نہیں۔
(جاری ہے)
اس چائے میں پولی فینولزاورکیفین جیسے مرکب موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو ایک حدتک تیز ضرور کرتے ہیں یہ تیزی اتنی زیادہ نہیں ہوتی جو جسم کے وزن پر اثرانداز ہو۔
اگر واقعی یہ چائے وزن کم کرنے کے قابل ہوتی تو ان کو تیار کرنے والے انہیں فروخت کرکے اب تک ارب پتی بن چکے ہوتے ہیں اس کے علاوہ اس چائے میں ایسے عناصر شامل کیے جاتے ہیں جو کسی بھی طورصحت کیلئے اچھے نہیں کہلاتے جاسکتے یہ چائے تحریک پیدا کرنے والے خطرناک مرکب پر مبنی ہوتی ہے ۔بعض ایسی چائے بھی بازار یاآن لائن فروخت ہورہی ہیں جو جسم کو فاضل زہریلے مادوں سے صاف کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں جو اینسل کے مطابق بوگس ہیں جو چائے جسم کے فاضل زہریلے مادوں کے خاتمے کادعویٰ کرتی ہے وہ محض دعویٰ ہی ہے کیونکہ ہماراجسم کااپنا نظام فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے مثلاََ جگر زہریلے مادے ختم کرتا ہے گردے ان فاضل مادوں سے جسم سے باہر پھینکتے ہیں ۔ یہ ایک ایسانظام ہے جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے پھر ہمیں کسی اور چیز کی کیاضرورت ہے ۔ چائے ہو یاکوئی اور شے فاضل مادے کوئی خارج نہیں کرتا البتہ اس چائے کے استعمال سے آپ کوباربار پیشاب کی حاجت ضرور ہوتی ہے کیونکہ ایک توکیفین پیشاب آور ہے پھر اس چائے میں Sennaنامی قدرتی دوا کی موجودگی پیشاب آور ہوتی ہے جو فروخت کنندہ کے دعوے کی تصدیق کے لیے چائے میں شامل کی جاتی ہے ۔
گرین ٹی یاسبزچائے تیار کرنے والے بعض ادارے بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سبزچائے میٹابولزم تیز کرتی ہے ۔ کچھ چائے پر ہونے والی تحقیق کے مطابق چائے میں پایا جانے والی پولی فینولزاور کیفین ممکنہ طور پہر میٹابولزم پر کچھ اثرڈالتے ہیں لیکن یہ اثر قابل غور نہیں سمجھا جاتا۔ مختلف دورایسے کے لیے سبز چائے کااستعمال وزن پر کوئی اثرنہیں ڈالتا۔ 2009 میں انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ایک مضمون میں بتایاگیا ہے کہ سبزچائے کے استعمال کاوزن کی کمی پر بہت معمولی اثر ہوتا ہے تاہم اس بات کو ماہرین زیادہ شدومد سے قبول نہیں کرتے ۔ اب تک یہ دعویٰ پایہ ثبوت کو نہیں پہنچا کہ سبز چائے واقعی وزن گراتی ہے البتہ وزن گرانے کاتعلق سبزچائے سے ضرور ہے لیکن اس حوالے سے تمام مطالعوں نے سبز چائے کو وزن گھٹانے کے ذریعہ کے طور پر اہمیت نہیں دی ہے اور اسے حتمی بھی نہیں سمجھاجاتا البتہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سبزچائے کے اثرات نہیں ہوتے ہاں البتہ اس کے اثرات متوازن خوراک اور ورزش کی طرح وزن کم کرنے میں معاون نہیں ۔ یہ چائے دیگر طبّی فوائد کے اعتبار سے بہترین ہے اس میں شامل پولی فینولز (فلیوونائیڈ اور کینیی چنز ) اپنے اینٹی آکسیڈنٹ فوائد کی وجہ سے قابل ذکر ہیں۔ اینل کایہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح چائے آپ کی اشتہاء کو کنٹرول کرتی ہے سادہ پانی بھی کرسکتا ہے ۔
اگر واقعی وزن کم کرناآپ کامقصد ہے تومتوازن غذالیں اور ورزش کواپنی عادت ثانیہ بنالیں۔
Browse More Healthart

منہ سے آنے والی ناگوار مہک کی وجوہات
Munh Se Aane Wali Nagawar Mahak Ki Wajohat

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں
Insani Nakhun Bimariyon Ke Suragh Rasan

نیگلیریا ۔ ایک خطرناک مرض
Naegleria - Aik Khatarnak Marz

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا
Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے
Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

قُولُون عَصَبی یا چڑچڑی آنتیں
Qulun Asabi Ya Chirchiri Aanten

بی وینم تھراپی
Bee Venom Therapy

ناخنوں پر نشانات خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں معاون
Nakhunon Par Nishanat Khatarnak Bimariyon Ki Tashkhees Mein Muawin

ہیموفیلیا مہلک مگر خاموش مرض
Haemophilia Mohlik Magar Khamosh Marz

تبخیرِ معدہ پُرخوری و بد پرہیزی کا شاخسانہ
Tabkheer E Maida Purkhori O Bad Parhezi Ka Shakhsana

رعشہ ۔ بڑھاپے کی علامت یا بیماری
Parkinson's - Burhape Ki Alamat Ya Bimari

ملیریا ۔ بروقت، درست اور مکمل علاج ناگزیر
Malaria - Barwaqt, Durust Aur Mukamal Ilaj Naguzeer