Yaddasht Barhanay Kay Asan Nuskhay - Article No. 863

یادداشت بڑھا نے کے آسان نسخے - تحریر نمبر 863
اچھی یاداشت بھی تندرستی کی ایک علامت ہے لیکن عمر بڑھتے ہی انسان کی یاداشت متاثرہونے لگتی ہے۔ جوگھروالوں کے لیے واقعی پریشانی کا باعث ہوتاہے۔
جمعرات 14 جنوری 2016
اچھی یاداشت بھی تندرستی کی ایک علامت ہے لیکن عمر بڑھتے ہی انسان کی یاداشت متاثرہونے لگتی ہے۔ جوگھروالوں کے لیے واقعی پریشانی کا باعث ہوتاہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ یاداشت کی کمی کاشکار صرف بوڑھے ہی ہوں، اس کاشکار بچے اور نوجوان بھی ہوسکتے ہیں۔ یاداشت بہتربنانے میں غذاکابہت زیادہ عمل دخل ہے۔ ذیل میں چند ایسی تدابیر بتائی جارہی ہیں جن پرعمل کرنے سے یاداشت بہتربنائی جاسکتی ہے۔
دماغ مضبوط کرنے والی غذائیں :
ان میں وہ غذائیں سرفہرست ہیں جن میں اومیگا 3فیٹس‘ گلوکوز(ثابت اناج) اور ضد تکسیدی مادے (Antioxidants) ملتے ہیں۔ مزید براں دن میں پانچ چھ بار کھانا کھانے خون میں گلوکوز کی سطح برقرار رہتی ہے اور دماغ بنیادی طور پر گلوکوز سے توانائی حاصل کرتاہے۔
(جاری ہے)
دماغ کومصروف رکھئے:
ایسی سرگرمیان اپنائیے جن سے دماغ کی ورزش ہومثلاََ معمے حل کیجئے اور کراس ورڈپزل کھیلیں۔ ان سرگرمیوں سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے اور وہ چاق وچوبندرہتاہے۔
جسم کوفٹ رکھیے :
روزانہ صبح سویرے یاشام کوتیزچہل قدمی کیجئے اور بدن پھیلانے والی ورزش کیجئے۔ ان ورزشوں کے ذریعے نہ صرف دماغ کاسفید مادہ بڑھتاہے بلکہ مزید نیورون (خلویاتی) کنکشن بھی جنم لیتے ہیں۔
دباؤنہ بڑھنے دیں :
ورزش سے ذہنی سے ذہنی وجسمانی دباؤ کم کرنے میں بھی مددلیتی ہے۔ دراصل اس دباؤ کے باعث جسم میں کورٹیسول کیمیائی مادہ پیداہوتاہے جودماغ کے یادداشت کے مراکز سیکٹر دیتاہے۔ مزید براں عبادت اور مراقبہ بھی یادداشت بڑھانے میں ممدومعان ثابت ہوتے ہیں۔
فولادکی سطح چیک کریں :
ہمارے دماغ کے خصوصی خلیہ نیوروٹرانسمیٹر ہماری یادداشت عمدہ حالت میں رکھتے ہیں اور یہ خود فولاد کے ذریعے توانارہتے ہیں۔ لہٰذا اپنے بدن میں اس اہم معدن کی کمی نہ ہونے دیجئے۔ جن مردوزن میں فولاد کی کمی ہووہ عموماََ بھلکڑبن جاتے ہیں۔
ایک وقت میں ایک کام :
کئی مردوزن ٹی وی پرخبریں سنتے ہوئے کھان کھاتے اور کبھی کبھی تواخبار بھی پڑھنے لگتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یوں انہیں سنی گئی خبریں یادرہتی ہیں اور نہ ہی پڑھایا گیامواد۔ یہ کھانے کاصحت بخش طریقہ بھی نہیں۔
کولیسٹرول پرقابوپائیے:
انسان جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی بڑاخطرناک عمل ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف دل کی شریانوں میں چربی جمتی ہے بلکہ دماغ میں بھی خون کی نسوں میں لوتھڑے جنم لیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے دماغ کوقیمتی غذائیت نہیں ملتی اور بتدریج یادداشت جاتی رہتی ہے۔
ادویہ پرنظررکھیں :
کئی ادویہ انسان یادداشت پرمنفی اثرات ڈالتی ہیں اور ایک قابل ذکربات یہ ہے کہ انسان جتنا بوڑھا ہو دوااتنی ہی دیرتک اس کے بدن میں رہتی ہے۔ نظام یادداشت پراثرانداز ہونے والی ادویہ میں اینٹی ڈیپریسنٹ‘ بیٹابلاکرز‘ کیموتھراپی‘ پارکسن مرض کی دوائیں شامل ہیں۔
ایک سیب روزانہ کھائیے :
سیب میں شامل ضدتکسیدی مادوں کی بلند مقدار زیادہ ایسٹیلکولین (Acetylcholine) کیمیائی مادہ پیداکرتی ہے۔ دماغ میں ملنے والا یہ نیوروٹرانسمیٹر عمدہ یادداشت کیلئے لازمی ہے۔
Browse More Healthart

زیادہ حیاتین کے استعمال سے احتیاط برتئیے
Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye

تپِ دق ․․․ علاج میں کوتاہی،خطرے کی گھنٹی
Tap E Diq - Ilaj Mein Kotahi Khatre Ki Ghanti

معدہ تندرست تو صحت سلامت
Stomach Tandrust To Sehat Salamat

پولن الرجی
Pollen Allergy

تمباکو نوشی جان کی دشمن
Tambako Noshi Jaan Ki Dushman

یورک ایسڈ ایک خاموش مرض
Uric Acid Aik Khamosh Marz

نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
Neend Kyun Raat Bhar Nahi Aati

تھائی رائیڈ گلینڈ ․․․ افعال درست نہ ہوں،تو متعدد امراض کا سبب بن سکتا ہے
Thyroid Gland - Afaal Durust Na Hoon To Mutadid Amraz Ka Sabab Ban Sakta Hai

پتے کی پتھری
Pitte Ki Pathri

اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To

کیا آپ سردیوں میں اداس رہتے ہیں
Kya Aap Sardiyon Mein Udaas Rehte Hain

امراضِ قلب ۔ گھر گھر
Amraz E Qalb - Ghar Ghar