Arthritis Ke Marz Mein Aspirin Ka Istemal - Article No. 2836

Arthritis Ke Marz Mein Aspirin Ka Istemal

Arthritis کے مرض میں اسپرین کا استعمال - تحریر نمبر 2836

اسپرین ایک ایسی دوا کے طور پر جانی جاتی ہے جس کا طویل استعمال معدے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے

پیر 15 اپریل 2024

جوڑوں میں سوزش (Arthritis) کے مرض میں مبتلا افراد کو ڈاکٹرز عموماً اسپرین استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہیں لیکن اسپرین ایک ایسی دوا کے طور پر جانی جاتی ہے جس کا طویل استعمال معدے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔لہٰذا جوڑوں کی سوزش (Arthritis) میں مبتلا افراد اگر اسپرین کے متواتر استعمال کی وجہ سے معدے میں جلن کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج کے مشورے سے اسپرین کی متبادل دوا استعمال کریں۔

(جاری ہے)


آپ کا معالج اگر متبادل دوا تجویز کرنے پر آمادہ نہیں ہے تو اس سلسلے میں آپ کو چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔جیسے کہ کبھی بھی اسپرین کا استعمال خالی پیٹ میں نہ کریں‘دوا لینے کے 15-30 منٹ تک چت لیٹنے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ اپنی غذا میں تیز مصالحوں‘نمک اور شکر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال قطعی نہ کریں بلکہ ہلکی پھلکی‘سادہ مقوی غذائیں کھائیں۔سینے اور معدے میں متواتر جلن اور بے چینی سے بچنے کے لئے دن میں 2-3 مرتبہ ٹھنڈا دودھ پینے‘کچا ناریل کھانے یا ناریل کا پانی پینے اور الائچی چھڑک کر کیلا کھانے سے بھی معدے کی جلن میں کمی کی جا سکتی ہے۔

Browse More Joint Pain