
Joroon Ka Dard Hota Hai Aziyatnak - Article No. 1744
جوڑوں کا درد ہوتاہے اذیت ناک - تحریر نمبر 1744
پیر 2 دسمبر 2019

جوڑوں کے درد کی مختلف وجوہ ہو سکتی ہیں۔آرتھرائٹس کے مرض سے لے کر گلٹی کی سوزش تک(جسے طبی اصطلاح میںBursitisکہتے ہیں)اور چوٹ لگنے کی صورت میں بھی درد ہو سکتاہے ۔بعض بیماریوں مثلاًMumps،یرقان اور فلوسے بھی کچھ عرصے تک جوڑوں میں درد کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔ ادویات کھانے سے ان کے ضمنی اثرات بھی ہو سکتے ہیں لیکن شدید تکلیف کی صورت میں ادویات پر انحصار بھی کرنا پڑتاہے۔
خوش قسمتی سے ایسی بہت سی جڑی بوٹیاں ہیں جو موٴثر طور پر جوڑوں کے درد میں کمی لا سکتی ہیں۔ان سے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔یہ سوزش اور سوجن کم کرنے طبیعت بحال کردیتی ہیں آئیے ان سے متعلق مزید جاننے کی کوشش کریں۔ایلو ویرایا گھیکوار
آپ نے بہت بار جلد پر خراش یا رگڑ لگنے یا رنگت بہتر بنانے کے لئے ایلو ویرا کا گودا استعمال کیا ہو گا۔
(جاری ہے)
احتیاطبی تدابیر
جو لوگ ذیابیطس یا گردے کے امراض میں مبتلا ہوں انہیں کیپسول اور جوس ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہئے۔
یوکلپٹس
یہ بھی جلد پر لگانے والی اور درد رفع کرنے والی دوا ہے جو جوڑوں کے درد میں استعمال ہونے والی کریموں اور کچھ ادویات میں بھی شامل کی جاتی ہے۔اس کی کافورجیسی تیز خوشبو ہوتی ہے اور تحقیق کے مطابق یو کلپٹس سے کشید کئے گئے تیل کو صرف سونگھنے سے بھی درد میں افاقہ محسوس ہوتاہے۔اس کی پتیوں میںTanninsشامل ہوتے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتاہے کہ یہ سوجن اور سوزش سے ہونے والے درد کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پہلی بار استعما ل کرنے والے حساسیت چیک کرنے کے لئے تھوڑی سی کریم یا مرہم کہنی پر لگا کر ٹیسٹ کر لیں تو اچھا ہے۔اگر لگاتے ہی سوزش نہ ہویا 24سے48گھنٹوں کے اندر جلد سرخ نہ ہوتو پھر جوڑوں پر اس کی مالش کی جاسکتی ہے۔
ادرک
ادرک سے امراض قلب سے بچاؤ ہوتاہے اور خراب کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے۔یہ اینٹی کینسر بھی ہے۔اس کا اہم ترین جزوGingerolکہلا تاہے جو سوزش دور کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پر مشتمل ہے۔آرتھر ائٹس کے مریضوں کے لئے ادرک کا استعمال بہتر ہے۔ اسے تازہ ،خشک حالت یا سفوف کی صورت میں استعمال کیا جاتاہے۔
سبز چائے
سبز چائے صحت بخش مشروبات میں سے ایک ہے۔اس سے دماغی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔جسم کی چربی پگھلتی ہے مگر یہ بتدریج ہونے والا عمل ہے۔اس میں رافع سوزش خوبیاں بھی ہیں جس سے Osteoarthritisاور Rheumatoid Arthritisکے مریضوں کو فائدہ ہو سکتاہے۔آپ چاہیں تو سبز چائے میں ادرک،لیموں یا ایلوویرا کا گودا بھی ملا کر اسے مزید صحت بخش بنا سکتے ہیں۔
ہلدی
مشرق کے بعد اب مغربی دنیا میں بھی ہلدی کے فوائد تسلیم کئے جارہے ہیں۔مشرق کے اطباء اور وید تو کئی سو برس سے ہلدی کو مختلف ادویات میں اور خصوصاً پر ہیزی غذاؤں میں شامل کررہے ہیں۔ہلدی کا ایک اہم جزوCurcuminمیں سوزش دور کرنے کی خصوصیات موجود ہیں۔ہلدی بھی آرتھرائٹس کے مریضوں کے لئے تریاق ہے اور امراض قلب کے لئے بھی موٴثر ترین مصالحہ ہے۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
-
ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
-
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
-
ایک انار ․․․ فائدے ہزار
-
ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
-
انڈا ․․․ قوت مدافعت کا ضامن
-
کافی ٹھنڈی ہو یا گرم ہوتی مزیدار ہے
-
سپر فوڈز ․․․ آپ کے فریج میں ہیں
-
رنگ رنگیلی چائنیز سبزیاں
-
مغزِ اخروٹ ․․․ توانائی کا خزانہ
-
کشمیری بادام کمیاب مگر صحت بخش میوہ
Your Thoughts and Comments
مزید جوڑوں کے درد کے مسائل سے متعلق
-
گھٹیا ۔ جوڑوں کے درد و سوزش کا مرض
-
گٹھیا
-
جوڑوں کے درد میں کیا کیا جائے؟
-
گرمیوں میں پٹھوں کی اکڑن
-
اپنے گھٹنوں کا خیال رکھیں
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.