Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain - Article No. 2764
چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں - تحریر نمبر 2764
منہ میں پانی بھر لانے والا یہ مزیدار میٹھا دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے
بدھ 20 ستمبر 2023
چاکلیٹ سے تیار کردہ اشیاء جیسے چاکلیٹ کینڈی‘چاکلیٹ کیک‘چاکلیٹ ڈرنکس‘چاکلیٹ آئسکریم‘چاکلیٹ کوکیز و بریڈ سمیت بے شمار اقسام کی سویٹ ڈشز ایسی ہیں جنہیں دنیا بھر میں پسندیدگی کے اولین درجہ پر فائز کیا جاتا ہے‘لیکن ان تمام مزیدار خوبیوں کے ساتھ چاکلیٹ کھانے میں محض ایک قباحت یہ ہے کہ چاکلیٹ کی ایک درمیانی اسٹک یا بار (Bar) جسم میں کیلوریز کا بے تحاشہ اضافہ کر دیتی ہے۔
جبکہ تحقیق کاروں کے مطابق چاکلیٹ میں پائی جانے والی کیلوریز کچھ اس انداز کی ہوتی ہیں جو جسم میں داخل ہو کر چربی کی صورت میں تیزی سے سرین اور رانوں پر جمنے لگتی ہے یا پھر چہرے کے پٹھوں کے گرد جم کر آپ کو فربہی مائل ظاہر کر سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
ایک اوسط سائز کی چاکلیٹ بار میں کیلوریز کی مقدار 200 تک ہوتی ہے،لیکن چاکلیٹ پسند کرنے والے افراد اس طرف دھیان نہیں دیتے اور اپنے وزن میں اضافہ کئے چلے جاتے ہیں اور ہوش تب آتا ہے جب کوئی اُن کے بے ڈول سراپے پر تنقیدی جملے کستا ہے یا پھر موٹاپے کے باعث انہیں مختلف بیماریاں گھیرنے لگتی ہیں۔
اس لئے چاکلیٹ کے شوقین اس بات کو ذہن نشین کر کے اُس پر سختی سے کاربند رہنے کی کوشش کریں کہ اگر وہ ایک عدد اوسط سائز کی چاکلیٹ بار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو اس کے بعد 33 منٹ تک ایروبک ورزش کرنے یا 40 منٹ تک تیز قدموں سے واک کرنے کو اپنے اوپر لازم کر لیں تاکہ اُن کی من پسند چاکلیٹس اُنہیں کسی اذیت ناک مرض میں مبتلا نہ کر سکیں۔Browse More Weight Loss
موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se
قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen
چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain
سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga
پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet
پیٹ بڑھ گیا ہے
Pait Badh Gaya Hai
رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan
موٹاپا
Motapa
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
تیز قدمی یا چہل قدمی
Taiz Qadmi Ya Chehal Qadmi
انڈے کھائیں وزن گھٹائیں
Anday Khayeen Wazan Ghatain
ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi