So Jaiye Wazan Kam Ho Ga - Article No. 2728
سو جائیے،وزن کم ہو گا - تحریر نمبر 2728
نیند سے وزن گھٹانے کا اچھوتا طبی تصور
ہفتہ 17 جون 2023
علاوہ ازیں ڈاکٹر جان کربی کی ٹیم اینٹی سائیکوٹک ڈرگ Risperidone کے اثرات پر تحقیق کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
یہ دوا مریض کے وزن میں اضافے کا باعث ہوتی ہے۔عام طور پر نفسیاتی مسائل کے مریضوں،آئٹزم اور Bipolar Disorder اور شیزو فیرینیا میں مبتلا مریضوں کو دی جاتی ہے۔
گزشتہ دو عشروں سے اس دوا کے استعمال کی شرح میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر کربی کی ٹیم کے مطابق مختلف ادویات کا طویل عرصے تک استعمال وزن میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔خاص کر نفسیاتی امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کے اثرات آنتوں کے جرثوموں کی تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔تجزبات کے تحت یہ ادویات چوہوں پر آزمائی گئیں تو چوہے بھی وزن میں اضافے کے تجربات سے گزرے۔عام طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھنے لگتا ہے لیکن وہ صحت مند بیکٹیریا کی تبدیلی کے باعث عمل میں آتا ہے جبکہ غیر صحت مند بیکٹیریا میٹابولک سسٹم میں کمی پیدا کر کے تبدیلی لاتے ہیں۔یہ غیر صحت مند تبدیلی وزن بڑھاتی ہے۔یہ بیکٹیریا میٹابولک سسٹم میں 16 فیصد تبدیلی پیدا کرتے ہیں جو کہ بہت زیادہ ہے یعنی اس طرح فرد کا ہر سال 29 پاؤنڈ وزن بڑھ سکتا ہے۔
ڈاکٹر کربی کا کہنا ہے کہ یوں تو ہر روز اضافی چیز برگر کھانے کے مترادف ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جرثوموں کی منتقلی یا تبدیلی جو کہ ایک طرح کے وائرس کی قسم ہے وہ آنتوں کے اچھے بیکٹیریا پر اثر انداز ہو کر میٹابولک نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں کے جرثوموں پر کی جانے والی اس تحقیق سے موٹاپے کے علاج کا بہترین حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے صحت مند رہنے والے وزن کم کرنے میں نیند بہت اہم کردار ادا کرتی ہے،کیونکہ جب آپ سوتے ہیں تو آپ کی توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے جب حرکت نہیں کرتے تو کیلوریز زیادہ جلتی ہیں اس لئے آٹھ ساڑھے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔
ایسی 5 خاص غذائیں جو سونے میں کریں وزن کم ٹرکی،مچھلی اور مرغی کا گوشت
پروٹین کی یہ تمام شکلیں سست روی سے ہضم ہوتی ہیں بشرطیکہ آپ نے کھانے کے ساتھ کولڈ ڈرنکس نہ پئے ہوں۔اس لئے رات کے کھانے میں سفید گوشت اچھی طرح پکا ہوا کھائیے یا باربی کیو دونوں طریقے مفید ہیں۔
کاربوہائیڈریٹس سوتے وقت نہ کھائیں
اگر سوتے وقت آپ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذائیں لیں گی تو نیند جلد نہیں آئے گی اگر شام کے وقت کھالیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔یہ غذائیں میٹابولزم کو سست بناتی ہیں اور یوں نیند آنے کا سبب بنتی ہیں۔
خشک میوہ جات ضرور کھائے جا سکتے ہیں
یہ صحت بخش توانائی اور چکنائی پر مشتمل ہوتے ہیں تاہم مغزیات اور میوہ جات کو گھی میں تل کر نہ کھایا جائے یعنی ٹرانس فیٹس خوراک میں شامل نہ کرنے سے نیند اچھی آتی ہے اور آپ دن بھر کی اعصابی تھکان رفع کر سکتے ہیں۔
سبز چائے صرف رات کے لئے
یوں تو دن میں بھی سبز چائے لینے میں فوائد زیادہ اور نقصان نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم رات کے وقت کیلوریز جلانے کے لئے سبز چائے کا استعمال انتہائی موثر قرار دیا جاتا ہے۔
سیاہ مرچ استعمال کیجئے
کیلوریز جلانے میں سیاہ مرچ کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔یہ سانس کے امراض میں بھی معاون مصالحہ ہے۔آپ رات کے کھانوں اور شام کے ناشتے میں کسی نہ کسی شکل میں سیاہ مرچوں کو شامل کر کے چونکانے والے نتائج خود محسوس کر لیں گی۔
Browse More Weight Loss
موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se
قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen
چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain
سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga
پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet
پیٹ بڑھ گیا ہے
Pait Badh Gaya Hai
رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan
موٹاپا
Motapa
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
تیز قدمی یا چہل قدمی
Taiz Qadmi Ya Chehal Qadmi
انڈے کھائیں وزن گھٹائیں
Anday Khayeen Wazan Ghatain
ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi