Anday Khayeen Wazan Ghatain - Article No. 2561

انڈے کھائیں وزن گھٹائیں - تحریر نمبر 2561
انڈوں کی مدد سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں
جمعرات 20 اکتوبر 2022
انڈے اکثر لوگوں کو بے حد پسند ہوتے ہیں مگر کچھ لوگوں کا یہ سوچنا ہے کہ انڈے کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اس لئے لوگ اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں مگر اس بات میں کوئی صداقت نہیں،بلکہ انڈوں کی مدد سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔انڈوں کو وٹامن ڈی سمیت دیگر جسمانی صحت کے لئے بہتر قرار دیا جاتا ہے،اب ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ وزن پر قابو پانے سمیت موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔طبی جریدے ”سائنس ڈائریکٹ“ میں شائع تحقیق کے مطابق ہسپانوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مختصر مگر جامع تحقیق سے معلوم ہوا کہ انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف وزن پر قابو پانے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اس سے جسمانی چربی اور موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
یونیورسٹی آف کاسٹیلا لا مانچا کی جانب سے 18 سے 30 سال کی عمر کے 350 سے زائد طالب علموں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ ان کے استعمال سے باڈی ماس انڈیکس بھی بہتر اور مضبوط ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف وزن کو قابو کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم کی چربی بھی ختم ہوتی ہے اور جسمانی قوت بڑھنے سمیت ہڈیوں کی مضبوطی بھی بڑھتی ہے۔ماہرین نے تجویز دی کہ یومیہ ایک اور ہفتے میں کم از کم 5 انڈے کھائے جانے چاہیے۔اس سے قبل ہونے والی تحقیقات میں بھی انڈوں کو وٹامن ڈی سمیت دماغی و جسمانی صحت کے لئے بہتر قرار دیا جا چکا ہے۔
Browse More Weight Loss

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se

قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga

پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet