ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو عدالت میں پیش کئے جانے سے قبل ان کی دماغی معائنہ کیا جائے گا

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو عدالت میں پیش کئے جانے سے قبل ان کی دماغی معائنہ کیا جائے گا۔ جس کے بعد یہ پتہ لگایا جائے گا کہ عافئیہ صدیقی عدالتی کارروائی میں شامل ہو سکتی ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

عافیہ صدیقی کو دما غی معائنہ کے لئیے نیو یارک سے ٹیکساس منتقل کر دیا گیا تھا۔جہاں ان کا دماغی معائنہ متوقع ہے ۔ واشنگٹن میں موجود پاکستان کے سفارتکار فاخر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کیس کی تمام کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عافیہ صدیقی کو قانونی حق دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔

Your Thoughts and Comments