ضلع وہاڑی میں 18 ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:48

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ضلع وہاڑی میں 18 ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 30 ہزار 229 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ایک اجلاس کے دوران افسران کو ضروری ہدایت کی ہے دریائی اور دشوار گزار علاقوں میں پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی بنائی جائے محکمہ اوقاف کی مساجد کے علاوہ دیگر مساجد میں جمعةالمبارک کے خطبات میں پولیو ویکسین کی اہمیت بارے عوام کو آگاہی دی جائے اس مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام بھی اپنے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 1292 ٹیموں گھر گھر جا کر قطرے پلانے کے ساتھ بس، ویگن اڈوں اور سٹاپس کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز پر قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی جبکہ ان کی مانیٹرنگ کے لیے ضلعی، تحصیل اورزونل سپروائزر فرائض انجام دیں گے ۔اجلاس میں اے سی بوریوالا راؤ تسلیم اختر، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،زونل خطیب اوقاف مولانا قاضی محمد وہاج، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر اور دیگر افسران شریک تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں