شمالی وزیرستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

پیر 22 مارچ 2010 14:18

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22مارچ۔ 2010ء) شمالی وزیرستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ‘ ہزاروں مریضوں میں سے صرف چند ایک مریضوں کیلئے ادویات فراہم‘ باقی انتظار میں ہیں- ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق 5 لاکھ کی آبادی میں صرف میرانشاہ اور مضافات میں ایچ آئی وی کے 167 مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 89 افرادکا علاج ہو رہا ہے جبکہ 78 افراد ابھی تک ویٹنگ لسٹ پر ہیں- ہیپٹاٹائٹس بی کے کل مریض201 رجسٹرڈ ہیں جن میں 31 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 170 افراد ابھی تک ادویات کے انتظار میں ہیں-یہ اعداد وشمار صرف میرانشاہ بازار اور مضافات کے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کے دیگر دس تحصیلوں کے اعداد و شمار الگ ہیں جن میں میر علی‘ سپین وام‘ شیواہ‘ دوسلی‘ گڑیوم‘ رزمک اور شوال کے مریضوں کو اگر اچھی طرح چھان بین کر کے ٹیسٹ کر لیا جائے تو ڈاکٹروں کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اس کے علاوہ ایک اچھی خاصی تعداد ان لوگوں کی ہے جو پرائیویٹ طور پر علاج کرتے ہیں- عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری طور پر شمالی وزیرستان میں ہیپاٹائٹس کا تدارک نہ کیا گیا تو ہیپاٹائٹس وبائی صورت اختیار کر سکتا ہے جو کہ سکولوں کے طالب علموں میں بطور خاص خطرناک حد تک پھیل رہا ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی