ایسا پاکستان دیکھ رہا ہوں جہاں کوئی زچہ بچہ صحت کی معیاری سہولیات نہ ملنے سے ہلاک نہیں ہو گی، گیلانی،زچہ بچہ کو دہلیز تک صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سی ایم ڈبلیوز بھرتی کرنے کا اعلان

ہفتہ 17 اپریل 2010 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل ۔2010ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں ایسا پاکستان دیکھ رہا ہوں جہاں کوئی زچہ بچہ صحت کی معیاری سہولیات نہ ملنے سے ہلاک نہیں ہو گی۔ ہم کمیونٹی مڈ واؤز متعارف کرا رہے ہیں جو دہلیز پر سہولیات فراہم کریں گی۔ 2012 ء تک 1200 سی ایم ڈبلیوز بھرتی کر لی جائیں گی۔ عالمی برادری اور ادارے طے شدہ عالمی اہداف حاصل کرنے میں تعاون کریں۔

وہ ہفتہ کو یہاں امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کے تعاون سے نو زائیدہ بچے کی بقاء کے بارے میں خصوصی مہم شروع کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے سماجی شعبہ بیگم شہناز وزیر علی، سیکرٹری صحت خوشنود اختر لاشاری، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر رشید جمعہ ، سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈیوڈ رائٹ اور نیشنل ایم این سی ایچ پروگرام کے نیشنل پروگرام مینجر ڈاکٹر فاروق اختر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آج ہم نئے پروگرام کا افتتاح کر رہے ہیں جن کا مقصد میلینیم ترقیاتی اہداف حاصل کرنا ہیں۔ حالیہ سالوں میں زچہ بچہ کی شرح اموات میں کمی کی طرف خاصی پیش رفت کی ہے تاہم بعض امراض سے ہونے والی ہلاکتوں پر حکومت کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے میں ایسا پاکستان دیکھ رہا ہوں جہاں کوئی ماں یا بچہ صحت کی سہولیات نہ ملنے سے موت کے منہ میں نہیں جائے گا۔

ہماری لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے صحت کی سہولیات دیہی علاقوں تک پہنچانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا ان کے منشور کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم کمیونٹی مڈ وائیوز کیڈر متعارف کرا رہے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو دہلیز تک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان میں سے 6 ہزار سی ایم ڈبلیوز کو تربیت دے دی گئی ہے اور باقی کی بھرتی اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ملینئم ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔

سیو دی چلڈرن سے ہماری پارٹنر شپ اس کا واضح ثبوت ہے۔ ہم پورے خلوص ، عزم اور لگن کے ساتھ صحت کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ حکومت اس پروگرام کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی اور بجٹ میں بھی صحت کیلئے مختص رقوم میں آئندہ پانچ سال کے دوران تین گنا اضافہ کیا جائے گا اور زچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط