پولیو ایک خطرناک بیماری ہے ، جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے، ڈاکٹر محمد اقبال

بدھ 1 نومبر 2017 17:13

بھمبر ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) پولیو ایک خطرناک بیماری ہے ، یہ ایسی بیماری ہے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال نے آج ڈپٹی کمشنر بھمبر کے آفس میں ایک میٹنگ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہر سال پانچ سے چھ قومی پولیو مہم ہوتی ہیں انہوں نے کہا رواں سال قومی پولیو مہم کا پانچواں رائونڈ 20تا 23نومبر 2017 کوہو رہا ہے پورے آزاد کشمیر میں سال 2000کے بعد پولیو کا کوئی بچہ شکار نہیں ہو ا یہ بات ہمارے لئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کی کل آبادی 4لاکھ 88ہزار 695نفوس پر مشتمل ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 78191ہے، پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 188موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی، ان موبائل ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت بھمبر نے 45مراکز صحت پرفکسڈ سنٹر بنائے ہیں جہاں پرکم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مزید براں ضلع ہذا کی داخلی و خارجی راستوں لاری اڈوں اور مختلف گزرگاہوں اور چوک چراہوں پر 19ٹرانزٹ پوائینٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر محمکہ صحت کا عملہ اور پولیس کے تعاون سے مسافر بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ پولیو جان لیوا بیماری ہے اور محکمہ صحت اس بیماری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں پورے ضلع بھمبر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی اور تمام محکمہ جات بالخصوص محکمہ تعلیم کے افسران محکمہ صحت کے عملے سے تعاون کریں تاکہ ہر بچہ پولیو کے قطرے پی سکے اور پولیو جیسے موذی مرض سے مکمل چھٹکارہ مل سکے۔ میٹنگ میں ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین ،ایم ایس بھمبر ڈاکٹر فدا حسین،ڈاکٹر ناسر حسین،چو ہدری وقاص نصر ڈی ای او بھمبر،صغیر احمد قادری ،چئیر مین ایلمنٹری بورڈ طفیل احمد خاکی،چیف بلدیہ چوہدری نذیر احمد ،صدر پریس کلب بھمبر انصر زمان خان ،سعد چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی