نوازشریف نے قادیانیوں کو بھائی اورمحب وطن کہہ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے،دینی و سیاسی رہنماء، میاں نوازشریف کا اس قدر نرم گوشے کا اظہار مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے مترادف ہے،لیاقت بلوچ ،بیان سے امت مسلمہ کی آزاری ہوئی ہے فوری طور پر توبہ کریں ،حنیف جالندھری،نوازشریف واضح کریں کہ ایسا بیان دیکر وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟،سید ضیاء اللہ شا ہ بخاری ،جو ہمارے نبی کا وفادار نہیں وہ مسلمانوں کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے ،عبد الغفور حیدری کا ردعمل

ہفتہ 5 جون 2010 21:46

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جون۔2010ء ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے قادیانیوں کو بھائی اورمحب وطن کہہ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ،وہ اقتدار کیلئے بے قرار ہیں اسلئے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں ،نوازشریف فی الفور معافی مانگیں اوراپنے بیان کو واپس لیں ۔ان خیالات کااظہار مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے میاں نوازشریف کے بیان کہ قادیانی ہمارے بھائی اورمحب وطن شہری ہیں کے ردعمل میں کیا ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہاکہ قادیانیوں کے بارے میں میاں نوازشریف کا اس قدر نرم گوشے کا اظہار مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے مترادف ہے یہاں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں ،قادیانیوں کوکبھی مسلمان نہیں کہا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف کے بیان پر حیرت اورافسوس ہے ۔ متحد ہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ اقتدار کیلئے بے قرار میاں نوازشریف نے قادیانیوں کو بھائی کہہ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ۔

انہو ں نے ایسے موقع پر بیان دیا کہ جب توہین آمیز خاکوں پر مسلمان پہلے ہی سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اقتدار میں آنے کیلئے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پرایسے بیانات دے رہے ہیں ،میاں نوازشریف یہ واضح کریں کہ ایسا بیان دیکر وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟۔وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے بیان سے امت مسلمہ کی آزاری ہوئی ہے ۔

جو حضور اکرم کے ختم نبوت کے باغی ہو اوران کی شان میں گستاخی کرتے ہو ایسے لوگوں کو بھائی کہنے سے کروڑوں عاشقان رسول کی دل آزادی ہوئی ہے میاں نوازشریف فوری طور پر توبہ کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ قادیانی پاکستان کے آئین ،عدالتوں اوراداروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے اسلئے انہیں کسی صورت محب وطن نہیں کہا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ربوہ میں اپنے لوگوں کو امانتاً اس لئے دفن کرتے ہیں کہ انہیں قادیان لیکر جانا ہے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ اورشباب ملی کے رہنماء عابد میر نے میاں نوازشریف کے بیان کو آئین پاکستان میں ترمیم کی نفی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں غیر مسلم پاکستانی شہری تو ہوسکتے ہیں لیکن بھائی نہیں ،غیرمسلم کو بھائی کہنے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں توہین آمیز خاکوں کے احتجاج کے موقع پر قادیانیوں کی طرف سے خود کو مسلمان کہنے کی جسارت کی جارہی ہے اورایسے موقع پر قادیانیوں کو بھائی اورمحب وطن شہری کہنے پر بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں ۔

جے یو آئی (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ میاں نواز شریف کا بیان 73ء کے آئین سے انحراف ہے ،میاں نواز شریف امریکہ کو خوش کرنے کی بجائے اللہ اور اسکے رسول کو خوش کریں ۔انہوں نے کہاکہ جو ہمارے نبی کا وفادار نہیں وہ مسلمانوں کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی