قصور، تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 31 جنوری 2018 13:46

قصور، تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) ڈی سی قصور سائرہ عمر کی زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘اے سی پتوکی انعم اختر‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 12فروری سے 14فروری 2018ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ15اور 16فروری کو فالو اپ ہوگا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ18ہزار61بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1367ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سٹاف پر مشتمل تشکیل دیکر نیا مائیکرو پلان بنایا جائیگا جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ضلع بھر میں کوئی بچہ بھی پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی وہ پولیس کیساتھ ملکر ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ پبلک یا پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والا ہر بچہ پولیو کے قطرے پیئے ۔ اسی طرح تمام ٹیموں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے مخصوص علاقوں میں بچوں کو قطرے پلانے کے بعد متعلقہ مساجد میں اعلانات کروائیں تا کہ قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کے والدین متعلقہ ٹیم سے رابطہ کر سکیں ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں اور سستی یا غفلت کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیموں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی