سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی پیرا میڈیکل تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے محکمہ صحت کو 15روز کا الٹی میٹم

انھیں بھی ہیلتھ پروفیشنل الائونس و دیگر حقوق دیے جائیں ،بصورت دیگر 15فروری سے احتجاج کا آغاز کریں گے، اخلاق احمد، سلیمان میمن ودیگر کی پریس کانفرنس

بدھ 31 جنوری 2018 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی پیرا میڈیکل تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے محکمہ صحت کو 15روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں بھی ہیلتھ پروفیشنل الائونس و دیگر حقوق دیے جائیں ،بصورت دیگر 15فروری سے احتجاج کا آغاز کریں گے ۔بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدور اخلاق احمد خان، سلیمان میمن،قیوم مروت، سلیم جمیل ،اسماعیل جسقانی و دیگر نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن صوبہ سندھ میں ہمارے ساتھ دوہرا رویہ اختیار کیا جارہاہے ، صرف کچھ ملازمین کو ہیلتھ الائونس ودیگر سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس سے محروم رکھا ہوا ہے ، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت اس کا فوری نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے محکمہ صحت کو پندرہ روز کا الٹی میٹم دیتے ہیں، اس دوران ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 15فروری کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے جدوجہد کا اغاز کریں گے اور16فروری سی20فروری تک روزانہ اسپتالوں میں دو گھنٹے ٹوکن اسٹرائک اور بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرکام کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر پھر بھی حکومت نے ہمارے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھائی تو21فروری سے صوبے بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کردیا جائیگا،ضرورت پیش آئی تو ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات بھی بند کردینگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی