- Home
- Health
- Health News
- لاہور کے بعد کراچی میں بھی فرانزک ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی جاسکتی ہے،ڈاکٹر کامران عظیم
لاہور کے بعد کراچی میں بھی فرانزک ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی جاسکتی ہے،ڈاکٹر کامران عظیم
جمعرات 1 فروری 2018 17:02
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں نئی سہ ماہی کے لئے داخلہ پروگرام کے آخری مرحلہ پر داخلہ کے خواہشمند طلبہ اور انکے والدین کی رہنمائی کے لئے منعقد ہونے والے اوپن سیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے کمپیوٹنگ اینڈ انجنیئرنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائینسز فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجا عت مبارک اور شعبہ جاتی سربراہان ڈکٹر شوکت وصی، ڈاکٹر خلیق الرحمان رازی، ڈاکٹر غضنفر منیر،ڈاکٹر شفیق الرحمان، داکٹر سیدّ محمد نعمان شاہ،ڈاکٹر عزیز الرحمان سیفی اور آصف ناجی نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر کامران عظیم نے کہا کہ آج کے دور میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی بڑی اہمیت ہے قدرتی آفات،بم دھماکوں، آتشزدگی و ٹریفک حاثات میں ہونے والی ہلاکتوں یا جرائم پیشہ افرادکی شناخت ان کے بال،ناخن، لباس،استعمال شدہ پانی یا غذا اور انکی چھوئی ہوئی کسی بھی چیز سے بہ آسانی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے طلبہ اور انکے والدین کو بتایا کہ ماجو میں بائیو سائینسز کی تعلیم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ بائیو سائینسز لیب بھی قا ئم کی گئی ہے جس میں ہمارے طلبہ پانی اور کھانے پینے کی اشیاء میں پائے جانے والے جراثیم چیک کرسکتے ہیں،جینیٹک انجینئرنگ کے تجربات کی سہولت کے علاوہ پی سی آر کی تیکنک کی مدد سے ڈی این اے ٹیسٹ کے تجربات بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے بائیو سائینسز کے طلبہ کا پہلا سال ہے آگے چل کرہم انھیں ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بارے میں بتائیں گے اسی لئے ہم انھیں فرانزک سائینس کی بھی تعلیم دے رہے ہیں۔ڈاکٹر کامران عظیم نے بتایا کہ بائیو سائینسز کی تعلیم مکمل کرلینے والے طلبہ کو فارموسٹیکل کمپنیوں،زرعی اداروں،ہسپتالوں،لیبارٹیریز اور میڈیکل کے شعبہ سے متعلقہ دیگر اداروں میں پرکشش ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمپیوٹنگ اینڈ انجنیئرنگ کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد نے کہا کہ ماجوہم نے ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی فیکلٹی قائم کی ہے جن میں زیادہ تر لوگ انڈسٹری سے وابستگی کا تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں زندگی کے ہر شعبہ میں کمپیوٹر کا استعمال ضروری ہو چکا ہے اس لئے ہم نے الیکٹریکل کے ساتھ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ڈگری پروگرام شروع کیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان بھی آگے چل کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بھر پور مواقع حاصل کرسیکیں۔ بزنس ایڈمنسٹریشن اور سوشل سائینسز کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک نے اوپن ہاوس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سائینس و ٹیکنالوجی کے دور میں فنانس،اکاونٹنگ،سپلائی چین،پراجیکٹ مینجمٹ ، ھیو من ریسورس اور سوشل سائینسز کے مضامین کی بھی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بی ایس اکاونٹنگ و فنانس کے ڈگری پروگرام کے طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرلینے کے بعد چند اور کورسز مکمل کرکے چیف فنانشل افسر یا چارٹرڈ اکاونٹنٹ بنے کے اپنے خواب بہ آسانی پورے کرسکتے ہیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر