پنجاب میں ہفتہ صحت 19سے 24فروری تک منایا جائے گا

جمعہ 16 فروری 2018 12:54

فیصل آباد 16 ۔ فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) پنجاب بھر میں 6روزہ ہفتہ صحت 19سے 24فروری تک منایا جائے گا جبکہ اس ہفتہ کے دوران ہیپا ٹائٹس بی و سی ،ٹی بی ٹیسٹ اور حاملہ خواتین کا طبی معائنہ کیا جائے گا نیز خواتین کو حفاظتی ٹیکے بھی مفت لگائے جائیں گے جس کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور موئثر تشہیری مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس ہفتہ سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

دوسری جانب الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر دیگر ہسپتالوں کی طرح الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بھی چھ روزہ ہفتہ صحت 19 سے 24 فروری تک منایا جائے گا جس میں روزانہ ایک ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس بی سی ‘ ٹی بی کے ٹیسٹ اور حاملہ خواتین کا طبی معائنہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہفتہ صحت کے دوران مریضوں کے چیک اپ کیلئے 10 خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے اور ہسپتال کے مجموعی طور پر 75 ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میاں فہیم یوسف کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیسک نمبر ون پر مریضوں کی معلومات اور رہنمائی کیلئے ہسپتال کا عملہ موجود ہو گا جبکہ دوسرے ڈیسک پر ٹوکن ‘ تیسرے کائونٹرز پر مریضوں کا کمپیوٹرائزڈ اندراج ‘ چوتھے ڈیسک پر مریضوں کے بلڈ پریشر ‘ وزن ‘ قد اور بخار چیک کرنے کیلئے سٹاف موجود ہو گا اسی طرح پانچواں ڈیسک مریضوں کے فری شوگر ‘ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ چھٹے کائونٹر پر حفاظتی ٹیکے اور حاملہ خواتین کا چیک اپ ‘ ساتویں کائونٹر پر ڈاکٹر مریضوں کا طبی معائنہ اور مفت مشورے دیں گے ۔ انہوںنے بتایاکہ اسی طرح آٹھواں کائونٹر مریضوں کے ٹی بی ٹیسٹ کیلئے ‘ نویں ڈیسک پر 15 سے 45 سال تک خواتین اورحاملہ خواتین کا معائنہ اور الٹرا سائونڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں ڈیسک پر پیٹ کے کیڑے ختم کرنے اور فولک ایسڈ و فولاد کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ۔انہوںنے حاملہ خواتین سے اپیل کی کہ وہ بھر پور انداز سے اس سہولت سے استفادہ کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی