ٹیچنگ ہسپتالوں میں گیسٹروانٹرالوجی وارڈ ز کیلئے ڈاکٹروں سمیت1457 ملازمین کی بھرتی کا عمل شروع

پاکستان میں کسی لحاظ سے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مناسب ماحول فراہم کیا جائے تو بالخصوص صوبہ پنجاب کے ڈاکٹرز بہت اچھے نتائج دے سکتے ہیں پاکستان کو ہیپاٹائٹس فری ملک بنانا نئی نسل کیلئے بہت بڑا تحفہ ہو گا ،ڈاکٹر ہر شہری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کر یں‘پرنسپل پی جی ایم آئی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) " گیسٹروسمٹ 2018 -'' اور پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی کی34ویں عالمی کانفرنس کے دوسرے روز طبی ماہرین نے لیکچرز دئیے ، میڈیکل پروسیجرز کی پریزینٹیشن ہوئیں اور ڈاکٹروں نے اپنے ریسرچ پیپر پیش کئے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گیسٹر انٹرالوجی کے علیحدہ وارڈ ز کیلئی1457 نئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھرتی کیا جا رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف کو جاتا ہے۔

انہوںنے کانفرنس کے حوالے سے ڈاکٹروں کو زوردیا کہ وہ جگر،معدے اور اس سے متعلقہ دیگر بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے جدید تحقیق سے مستفید ہوں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہیپاٹائٹس فری ملک بنانا نئی نسل کیلئے بہت بڑا تحفہ ہو گا اور بحیثیت ڈاکٹر ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ ہر شہری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی طرف قائل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کے تحت سالانہ70ہزار مریضوں کو اینڈوسکوپی کے پروسیجرز کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ4لاکھ مریض ہیپاٹائٹس کے کلینکس سے مستفید ہو سکیں گے ،پی جی ایم آئی کے پرنسپل نے کہا کہ اب تک2لاکھ 81ہزار678مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں 1لاکھ 96ہزار936مریضوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کیلئے سکریننگ ہو چکی ہے ،مزید براں 1لاکھ72ہزار208مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسی نیشن 54ہزار489مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں ۔

دوسرے روز کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے آرگنائزر ڈاکٹر اسرار الحق طور نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ5سال بعد اس کانفرنس کا انعقاد خوش آئند امر ہے جس سے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنی تعلیم اور تحقیق کو اپ ڈیٹ رکھنے میں مدد ملے گی،اس موقع پر امریکہ ،برطانیہ ،کینیڈا اور ترکی سے آئے ہوئے ڈاکٹروں نے بھی گیسٹرو سمٹ2018کے حوالے سے لیکچرز دیے اور شرکاء سے اپنے تجربات کی روشنی میں بیماریوں کے علاج معالجے پر تقاریر کیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی لحاظ سے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر مناسب ماحول فراہم کیا جائے تو بالخصوص صوبہ پنجاب کے ڈاکٹرز بہت اچھے نتائج دے سکتے ہیں،اس موقع پر سوال و جواب کے سیشن بھی ہوئے ،پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی ڈاکٹروں کی بڑی تعداد اس عالمی کانفرنس میں موجود تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی