پاکستان طبی کانفرنس کے شعبہ جراحت کے عہدیداران کا انتخاب ،حلف برداری شعبہ جراحت کو درپیش مسائل کو حل کیا جائیگا‘ پروفیسر حکیم منصور العزیز

جمعہ 2 مارچ 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان طبی کانفرنس ایک ایسی عظیم طبی جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے لے کر آج تک صرف اور صرف اطباء کے حقوق اور فلاح و بہبود کو مقدم رکھا، پاکستان طبی کانفرنس نہ کبھی اطباء کو در پیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے پیچھے رہی اور نہ کبھی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ’’ شعبہ جراحت کو در پیش مسائل اور ان کے حل ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم منصور العزیز نے کیا ۔

دیگر مقررین میں پروفیسر حکیم وید محمد جمیل خاں ، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس ،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی،ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم افضل میو ، حکیم انعام اللہ ، مفتی ڈاکٹر محمد یوسف شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اُ نہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس نہ کبھی باطل کے سامنے جھکی ہے اور نہ بکی ہے ۔ اِ س کی کارکردگی اطباء کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

چند سازشی عناصر اور ناعاقبت اندیش افراد اطباء کو مستنصر کرکے اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں ۔ اُ نہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس ہمیشہ اطباء کے ساتھ ہے اُن کے ساتھ رہے گی ۔ اس موقع پر پاکستان طبی کانفرنس کے ’’ شعبہ جراحت ‘‘ کی تنظیم سازی بھی گئی۔ تقریب میں حکیم حامدمحمود، حکیم اسماعیل ، حکیم اجمل خان ، حکیم عیسٰی نذیری ، حکیم محمود احمد ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم عطاء الرحمان صدیقی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ ، حکیم طاہر خان ، حکیم نصر اللہ ، حکیم عامر شہزاد ، حکیم احمد سلیم ، حکیم اللہ دتٰہ، محمد ظریف بھٹی ، محمد فراز صدیقی، رئیس احمد سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی