غیر محفوظ انتقال خون پر سیل بلڈ بینک دوبارہ کھل گیا

اتھارٹی نے بلڈ بینک انتظامیہ کو 15دن کی مہلت دی تھی اس دوران بلڈ بینک میں بہتری لائی گئی جس پر اسے دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی،ڈاکٹر زاہد حسن انصاری قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیے گئے بلڈ بینک کو دوباہ کیسے کھولا جاسکتا ہی محکمہ صحت نے بلڈ بینک دوبارہ کھولنے کی قطعی اجازت نہیں دی ،ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو

جمعرات 8 مارچ 2018 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) غیر محفوظ انتقال خون پر سیل کیا گیا بلڈ بینک دوبارہ کھل گیا ہے ،سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ٹیم نے 8فروری کو لیڈی ڈیفرن اسپتال میں قائم حسینی بلڈ بینک پر چھاپہ ماراتھا اور اسے سیل کر تے ہوئے رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائی تھی۔رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران بلڈ بینک میں زائد المیعاد خون کی بوتلیں پائی گئیں ، خون بغیر اسکریننگ کے اسٹور تھا، پیتھا لوجسٹ نہیں تھا، کراس میچنگ کیلئے ایک غیر تربیت یافتہ لڑکا موجود تھا، بلڈ بینک کا لائسنس زائد المیعادتھا جبکہ دیگر کئی بے ضابطگیاں پائی گئیں جس پربلڈ بینک کو سیل کر دیاگیا ۔

سیکرٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر زاہد حسن انصاری سے استفسار کیا تو انہوں نے یہ جواز پیش کیا کہ اتھارٹی نے بلڈ بینک انتظامیہ کو 15دن کی مہلت دی تھی اس دوران بلڈ بینک میں بہتری لائی گئی جس پر اسے دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سندھ سیف بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ 2017کے تحت ایک بار سیل کیے گئے بلڈ بینک کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا، خلاف ورزی کرنے والوں پر 50ہزار سے 5لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور ایف آئی آر کے اندراج سمیت 6ماہ سے ایک سال تک جیل میں بند کیا جاسکتا ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔

سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیے گئے بلڈ بینک کو دوباہ کیسے کھولا جاسکتا ہی محکمہ صحت نے بلڈ بینک دوبارہ کھولنے کی قطعی اجازت نہیں دی ۔ایسے میں اتھارٹی کی جانب سے بلڈ بینک کھولنے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر اور مجرمانہ غفلت ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افسران کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی