پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس کے تدارک کے لیے مختلف ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ،عباس بلوچ کمشنر لاڑکانہ

جمعرات 29 مارچ 2018 22:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو، خسرہ اور ہیپاٹائٹس بیماریوں پر کنٹرول کرلیں گے یہ تب ممکن ہے جب مختلف اداروں کے سربراہان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور ملک کر کام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے۔ اپنے دفتر میں ڈویزنل ہیلتھ منجمنٹ کمیٹی اور ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم بیماریوں کا مقابلہ کرکے ان سے نجات حاصل کریں اس میں ڈپٹی کمشنرز کا کردار اہم ہے کیونکہ وہی ہر عوامی مسائل کو مانیٹر کرتے ہیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو پولیو، خسرے اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے ٹیکے ہر صورت میں لگوائیں غفلت برتنے والیوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے افسران اپنی ماہانہ رپورٹیں ڈی پی سر آر سے شیئر کریں جبکہ ان بیماریوں کے متعلق پراپر مائکرو پلان تشکیل دی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ اگر ویکسین کی ضرورت ہے تو آگاہ کریں۔

خسرے کی بیماری پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے تاکہ اس مرض میں مزید اضافہ نہ ہوس۔ بیماریوں کے خاتمے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز، ویکسینٹرز کی خدمات ریگیولر بنیاد پر حاصل کریں۔ کمشنر نے کہا کہ نوزائد بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کے لیے والدین تعاون کریں۔ اس موقع پر ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کمشنر آفس لاڑکانہ کے کوآرڈینیٹر ایڈیشنل کمشنر ٹو رانا عدیل نے ای پی آئی بجٹ، رزلٹ، پولیو صورتحال، ہیپاٹائٹس مہم، خسرے کی صورتحال، ٹیکوں، روٹین امیونائیزیشن سمیت دیگر معاملات کے متعلق آگاہی بھی دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی