ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تشویشناک رفتار سے بڑھ رہا ہے،طبی ماہرین

جمعرات 5 اپریل 2018 15:26

ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تشویشناک رفتار سے بڑھ رہا ہے،طبی ماہرین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) صنوفی پاکستان کی جانب سے منعقدہ ذیابیطس کانفرنس میں ذیابیطس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل پروفیسر اے صمد شیرا کی زیرِ قیادت طبی ماہرین کے پینل نے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور ذیابیطس کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت پر زور دیا، خصوصا ان افراد کیلئے جن میں اس مرض کا شکار ہونے کی ظاہری طبی علامات موجود ہوں۔

عالمی ماہرینِ ذیابیطس نے انٹر نیشنل ڈایابیٹز فیڈریشن کی ہدایت 'کم کھائیں ، زیادہ چلیں ' کو اپنانے پر بھی زور دیا۔ ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تشویشناک رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ آئی ڈی آیف ڈائبٹیز ایٹلس کے 2017 میں شائع کردہ آٹھویں ایڈیشن کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد پچھتر لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

" بیماری کی صحیح وقت پر تشخیص ہو کر فوری علاج ، طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو کر طبیب سے مشورہ لینے سے بہتر ہے ۔

ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کو پالیسی سازوں، ذیابیطس کے مریضوں، ابتدائی طبی امداد دینے والے عملے، ڈاکٹروں، ذرائع ابلاغ اور مختلف ماہرینِ امراض کی مشترکہ کاوشوں سے قابو پایا جاسکتا ہی"، پروفیسر شیرا نے کہا۔ پانچویں انٹرنیشنل ڈائبٹیز کانفرنس کا انعقاد صنوفی پاکستان اور ڈائبٹیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا گیاجس میں مشہور عالمی ماہرینِ ذیابیطس نے شرکت کرکے اپنی رائے، بصیرت اور نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

پروفیسر نام ہان چو،صدر ،انٹر نیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن نے ذیابیطس کا مقابلہ کرنے کے لیے طبی تعلیم کو اہم ترین ہتھیار قرار دیا۔ پروفیسر ماسیمو مسی بینڈیٹی،صدر اور سائنٹفک ڈائریکٹر، حب فار انٹرنیشنل ہیلتھ ریسرچ ، اٹلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا، "آج ذیابیطس کے شکار لوگوں میں اولمپکس کے کئی گولڈ میڈلسٹس بھی شامل ہیں۔ ہائی پو گلسمیا یعنی خون میں شوگر کی کم مقدار کا خوف لوگوں کے رویوں پر اثر اندا ز ہو کر منفی نتائج کی وجہ بن رہا ہے۔

ادویات سے فرق نہ پڑنے کی صورت میں فوری انسولین تھراپی شروع کردینی چاہیے۔ ڈاکٹرز انسولین تھراپی کے لیے مریض کی طبی صورتحال کو انفرادی طور پر مدِ نظر رکھیں۔" ڈاکٹر ڈاریو راہیلیک، صدر،کرو شیا کی سوسائٹی فار ڈائبٹیز اینڈ میٹابولک ڈیزیزز نے کہا، "علاج میں تاخیر دل کے امراض اور کئی طبی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے اور ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے امراض سب سے زیادہ اموات کا سبب ہیں۔

ذیابیطس کا علاج ایک ایسے معمے کی طرح ہے جس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔" صنوفی پاکستان کے جنرل منیجر اور منیجنگ ڈائریکٹر عاصم جمال نے کہا، "ذیابیطس کے میدان میں صنوفی کا تجربہ سو سال پر مشتمل ہے۔ صنوفی نہ صرف اپنی پیش کردہ مربوط ادویات ، بلکہ صنوفی انٹرنیشنل ڈائبٹیز کانفرنس کی طرز پر طبی و تدریسی تقریبات، سائنسی ورکشاپس اور کانفرنسوں کا انعقاد کر کے ذیابیطس کے علاج کو بہتربنانے کے عزم پر قائم ہی"۔

مذکورہ کانفرنس پچھلے پانچ سال سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس سال یہ پاکستان کے تین اہم شہروں لاہور( یکم اپریل)، اسلام آباد( 3اپریل) اور کراچی(5 اپریل)کو منعقد کی گئی۔ مجموعی طور پر پاکستان بھر سے شعبہ صحت کے سات سو ماہرین نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور مزید تقریبا دو سو ماہرین نے اس کانفرنس میں آن لائن شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی