وز یرخزانہ خیبرپختونخوا سے پشاور میڈیکل کالج کے ڈین کی ملاقات

ہسپتالوں میں داخل ہونے والی تقریباً 40 فیصد مائیں ہیپاٹائیٹس بی کے ٹیکے بازار سے خریدنے کی مالی استطاعت نہیں رکھتیں،ڈاکٹرنجیب

پیر 9 اپریل 2018 17:22

وز یرخزانہ خیبرپختونخوا سے پشاور میڈیکل کالج کے ڈین کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے پشاور میڈیکل کالج کے ڈین، ممتاز معالج اور پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹر ولوجی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے ملاقات کی اور انکے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طور پر شعبہ طب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر نجیب الحق نے صوبائی وزیر کی توجہ نوزائیدہ بچوں کو ہیپاٹائٹس کے ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے انہیں رونما ہونے والی بیماریوں کی طرف یاد دلائی اور اس ضمن میں حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کیلئے صوبائی وزیر سے گزارش کی۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا بھی موجود تھے ملاقات میں پشاور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ حاملہ خواتین میں تقریباً تین فیصد مائوں میں ہیپاٹائیٹس بی کے جراثیم موجود ہوتے ہیں اور ان سے پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کو بروقت ہیپاٹائیٹس بی سے بچائو کے ٹیکے اگر نہ لگوائے جائیں تو ان مائوں سے پیداہونے والے تقریباً 100 فیصد بچوں کو اس مہلک مرض میں مبتلا ہونے کا امکان ہو تا ہے اور اس کے بعد بقیہ زندگی میں ان کو جگر کے سرطان اور سرہوسز جیسی لا علاج بیماریوں کے لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والی تقریباً 40 فیصد مائیں ہیپاٹائیٹس بی (Cirrhosis ) کے ٹیکے بازار سے خریدنے کی مالی استطاعت نہیں رکھتیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پورے صوبے میں (HBIG ) کا مہنگاٹیکہ پیدا ہونے والے تمام نوزائیدہ بچوں کو مہیا کرنے پر تقریباً10 کروڑ سالانہ خرچ آئے گا جس کے ذریعے نوزائیدہ بچوں کو ہیپا ٹائیٹس بی سے بچایا جا سکے گااور اس اقدام کی وجہ سے چند سالو ںمیں معاشرے سے ہیپا ٹائٹس بی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے صوبائی وزیر سے اس ضمن میں اقدامات اٹھانے اور بجٹ میں مذکورہ ٹیکے کی فراہمی کے لئے بجٹ مختص کرنے کی گزارش کی تا کہ معاشرے سے ہیپاٹائیٹس بی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کو اس حوالے سے ہدایت کی جائے گی کہ وہ اس ٹیکے کی فراہمی کیلئے فنڈز اپنے بجٹ میں شامل کرے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کیلئے رقم مختص کرکے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں یہ ٹیکہ مفت فراہم کیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی