ملک بھر میں پولیو کے خلاف پانچ سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم تین روز کے بعد جمعرات کو چوتھے اضافی دن میں داخل ،

کل جمعہ کو بھی جاری رہے گی

جمعرات 12 اپریل 2018 13:25

ملک بھر میں پولیو کے خلاف پانچ سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم تین روز کے بعد جمعرات کو چوتھے اضافی دن میں داخل ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) ملک بھر میں پولیو کے خلاف پانچ سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم تین روز کے بعد جمعرات کو چوتھے اضافی دن میں داخل ہو گئی جو باقی رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے (آج) جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔ مہم کا آغاز 9 اپریل سے تین روز کیلئے ہوا تھا جس کیلئے دو اضافی دن بھی مقرر کئے گئے تھے جو (آج) جمعہ کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

پولیو مہم کیلئے مجموعی طور پر ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب کے 1 کروڑ 93 لاکھ 80 ہزار، سندھ کے 88 لاکھ 50 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 57 لاکھ 30 ہزار، صوبہ بلوچستان کے 24 لاکھ 60 ہزار فاٹا کے 10 لاکھ بچے، آزاد جموں و کشمیر کے 7 لاکھ بچے، گلگت بلتستان 2 لاکھ 38 ہزار جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 لاکھ 30 ہزار بچے شامل ہیں جنہیں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عمومی طور پر اس مہم کا دورانیہ 3 روز پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دو دن اضافی رکھے گئے ہیں جس کے دوران پولیو وائرس کے حوالے سے انتہائی تشویشناک قرار دیئے گئے علاقوں میں پولیو مہم (آج) جمعہ کو بھی جاری رہے گی جبکہ باقی ماندہ ملک کے علاقوں میں جمعرات کو چوتھے اضافی روز کے بعد یہ مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اضافی دنوں میں کسی بھی وجہ سے مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مہم کے دوران 6 سے 59 ماہ کے درمیان عمر کے 3 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے ہیں تاکہ ان بچوں میں موذی مرض خسرہ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکے۔ ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 24 ہزار 661 ایریا انچارج، 7 ہزار 977 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز، 1 لاکھ 90 ہزار 573 افراد پر مشتمل موبائل ٹیمیں، 10 ہزار 235 پولیو ورکرز پر مشتمل مستقل ٹیمیں جبکہ شہروں اور قصبوں کے داخلی و خارجی راستوں پر خدمات سرانجام دینے والے 12 ہزار 148 ورکرز بھی شامل ہیں۔

پولیو تدارک کی کاوشوں کی بدولت آج ملک میں پولیو کے خاتمے کی مثبت صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے جس کا اندازہ ان اعدادوشمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں سال 2018ء میں ابھی تک صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں صرف پولیو سے متاثرہ صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گذشتہ سال 2017ء میں 8 کیس، 2016ء میں 20 کیس، 2015ء میں 54 جبکہ 2014ء کے دوران پولیو سے متاثرہ 206 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی