بچوں کا ماہر ین امراض چشم سے معائنہ کرایا جائے تاکہ اندھے پن سے بچا یا جائے‘ڈاکٹر سعدیہ سیٹھی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) نوزائیدہ اور وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھوں کا اگر بروقت معائنہ نہ کیا جائے تو ایسے بچوں میں سے دس فیصد کی بینائی کمزور یا بعض صورتوں میں بینائی مکمل طور ختم ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہسپتالوں میں بچوں کی نگہداشت سے متعلق ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر سٹاف کی اس حوالے سے خاص تربیت کی جائے اور ایسے بچوں کا ماہر ین امراض چشم سے معائنہ کرایا جائے تاکہ ان کا بروقت علاج کرکے اندھے پن سے بچا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہارخیبر ٹیچنگ ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ سیٹھی ، ایم ایم سی کے پر وفیسرڈاکٹر ضیا ء محمد ،ڈاکٹر محمد طارق اورڈاکٹر محمد قاسم ، الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر صورت نورانی اور ڈاکٹر عمر میاں نے ایم ایم سی اور باچا خان میڈیکل کالج کے شعبہ امراض چشم کے زیر اہتمام ریٹانوپیتھی کے سکریننگ پروگرام کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ نوزائیدہ اور باالخصوص 35 ہفتوں سے کم مدت میں پیدا ہونے والے بچوں کی سکریننگ انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان کی آنکھوں کے پرودوں کی بناوٹ مکمل نہیں ہوتی اور ایسے بچے عمومی طور پر کم وزن ہوتے ہیں اور ان کو انکوبیٹرز میں رکھا جاتا ہے۔ اس لئے اگر پیدائش کے فوری بعد ان کی سکریننگ کرکے ان کا علاج کیا جائے تو ان کو اندھے پن سے بچا یا جاسکتا ہے۔ورکشاپ سے اپنے خطا ب میں ڈاکٹر ضیاء محمد نے کہا کہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایسے بچوں کے معائنے کی سہولت موجود ہے۔اٴْنہوں نے قبل از وقت اور کم وزن بچوں کے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اندھے پن سے بچانے کے لئے پیدائش کے فوری بعد ایم ایم سی کے شعبہ امراض چشم سے ان کا معائنہ کرائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی