امریکہ میں سلاد کھانے سے ایک شخص ہلاک ،121 بیمار

کہیں سے بھی رومین لیٹس خریدا ہے تو اسے فوراً پھینک دیں،حکام کی شہریوں کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 12:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) امریکی محکمہ صحت کے حکام نے سلاد کے پتے میں ایک مخصوص بیکٹیریا سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔اس سے قبل خبروں میں بتایا گیا تھا کہ رومین لیٹس نامی سلاد کے پتے کھانے سے امریکہ کے مختلف حصوں میں 121 افراد بیمار ہو گئے تھے جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔سلاد کے پتے کھا نے سے ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں فوری طور پر اس کے سوا کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ ہلاکت کیلی فورنیا میں ہوئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے مہینے امریکی حکام نے ایک غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو یہ ہدایت دی کہ اگر انہوں نے کہیں سے بھی رومین لیٹس خریدا ہے تو اسے فوراً پھینک دیں۔حکام کا کہنا تھا کہ وہ یہ سلاد اس وقت تک استعمال نہ کریں جب تک انہیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ اسے ریاست ایری زونا کے علاقے یوما میں نہیں اگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں کی روک تھام کے عہدے داروں کو ابھی تک یہ علم نہیں ہو سکا ہے کہ ایری زونا کے ایک زرعی فارم میں پیدا ہونے والے سلاد کا ’ ای کولی‘نامی بیکٹیریا سے کیا تعلق ہے۔

تاہم ماہرین اس علاقے کے دو درجن فارموں کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی پیداوار کے نمونوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ای کولی نامی مخصوص بیکٹیریا کا حملہ بہت شدید ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں زیادہ تر مریضوں کو اسپتال داخل ہونا پڑتا ہے۔بیماریوں کی روک تھام کے مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندراج کیے گئے 102 مریضوں میں سے 52 کو بیماری کی شدت کے باعث اسپتال داخل ہونا پڑا جن میں سے 14 گردے فیل ہونے کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔اس سے پہلے امریکہ میں ای کولی بیکٹیریا نے 2006 نے وبائی شکل اختیار کی تھی۔ سن 2006 میں اس بیکٹیریا نے 200 سے زیادہ لوگوں کو بیمار کر دیا تھا۔یہ 2006 کے بعد اس بیکٹیریا کا دوسرا بڑا حملہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی