دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کا شکار خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا،ڈاکٹر رفشاں صادق

جمعہ 4 مئی 2018 15:19

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پینم کینسر ہسپتال فیصل آباد کی ممتاز ماہر طب ڈاکٹر رفشاں صادق نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کا شکار خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہر سال10لاکھ سے زائد خواتین میںمذکورہ مرض کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں اس طرح خواتین میں تمام اقسام کے کینسر میں 34 فیصد خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہیں لہٰذا اپنی زندگی میں 8 میں سے کم از کم ایک خاتون کو اس مرض کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوںنے بتایا کہ موجودہ حالات میں خواتین میںکسی نہ کسی مرحلہ پر بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے رسک میں 12فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ امر بھی تشویشناک ہے کہ سائوتھ سنٹرل ایشیائی ممالک میں بریسٹ کینسر کی شکار خواتین کی سب سے زیادہ تعداد پاکستان سے تعلق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر ابتدائی مرحلہ پر تشخیص کا عمل مکمل کر لیا جائے تو مذکورہ شرح کو 40 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا المیہ یہ بھی ہے کہ اگرچہ بہت سی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہیں مگر وہ اس جانب توجہ نہیں دیتیں اور سیلف میڈیکیشن کے ساتھ ساتھ غیر مستند و نیم حکیم قسم کی دائیوں و عطائیوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح مرض بتدریج بڑھتا جاتا ہے اور جب علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں تب خواتین سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا رخ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینم کینسر ہسپتال 2009ء میں قائم کیا گیا تھا جہاں لیڈی انکالوجسٹ ،سرجنز ،سونالوجسٹ ،پتھالوجسٹ سمیت دیگر ماہرین موجود اور خواتین مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچا رہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اب تک پینم کینسر ہسپتال فیصل آباد میں ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ہر ہفتہ میں ایک دن منگل کے روز ہسپتال میں بریسٹ کلینک کا اہتمام کیا جا تا ہے جس میں خواتین کو مختلف ٹیسٹوں اور مشاورت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں بریسٹ الٹرا سونو گرافی ،میمو گرافی ،فائن نیڈل ایسپائریش سائٹالوجی ،نپل ڈسچارج فار سیل سائٹالوجی ، بائی اوپسی وغیرہ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر خواتین میں چھاتی کے سرطان کے متعلق کسی قسم کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر بغیر وقت ضائع کئے پینم کینسر ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی