ڈینگی سے بچائو الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے پایاگیا

پیر 7 مئی 2018 15:29

ڈینگی سے بچائو الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے پایاگیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈینگی سے بچائو الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے الخدمت فائونڈیشن نے اپنی خدمات ضلعی حکومت کو پیش کردیں ، آگاہی مہم سمیت موبا ئل لیبارٹری کے قیام ،حساس علاقوں میںاسپرے کرنے کا فیصلہ ، الخدمت ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کی جا ئیگی ،ڈینگی کے خاتمے کے لے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش اور دیگر فلاحی تنظیموں کیلئے مثال ہیں ، ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان ،تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچائو کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر رو ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص چمکنی ، ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد ، الخدمت ہیلتھ منیجر ڈاکٹر شکیل ، جنر ل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن پشاور ،ارباب حسیب ، ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر اقتدار اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن نے ضلعی حکومت کو ڈینگی سے بچائو کے لیے اپنی خدمات پیش کردی اور اس سلسلے میں باقاعدہ MOU پر دستخط کئے گئے جس کے رو سے الخدمت فا ئونڈیشن ضلعی حکومت کو عوامی آگا ہی مہم میں بھرپور معاونت کرے گی جبکہ اس کے علاوہ موبائل لیبارٹری بھی قائم کی جائیگی جو کہ حساس علاقو ں میں لوگوں کے مفت ٹیسٹ کرینگے ،اسکے علاوہ حساس علاقوں میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے سپرے کیاجائیگا اسکے علاوہ گذشتہ سال کے متاثرہ علاقوں میں لا روے کے خاتمے کیلئے بھی ضلعی حکومت کی معاونت کرے گی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈی ایچ او پشاور کو الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ رابطہ میں رہنے اور ضروری اشیاء کی لسٹ الخدمت فائونڈیشن کو فراہم کرنے کے احکامات جا ری کئے ضلع ناظم نے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پشاور کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات قائل ستائش ہے اور دیگر فلاحی تنظیموں کیلئے مثال ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی