محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈینگی ریگولیشنز 2018کا نفاذ کردیا

پنجاب پریونشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشنز 30نومبر تک نافذ رہیں گے شہری اپنے گھروں اور دیگر جائیدادوںمیں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے ذمہ دار ہوں گے

پیر 14 مئی 2018 15:09

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈینگی ریگولیشنز 2018کا نفاذ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ڈینگی سیزن شروع ہونے کے پیش نظر ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لئے پنجاب پریونشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشنز 2018کا نفاذ کردیا ہے،یہ ریگولیشنز 30 نومبر2018تک صوبہ میں نافذ رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اپنے گھروں اور دیگر پراپرٹیز میں ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس ختم کرنے ، گھروں کے اندر صفائی رکھنے ، کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔

ڈینگی سرویلنس کے لئے آنے والے سٹاف اور ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں گے،اگر کسی ہسپتال اور کلینکس میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوں تو ہسپتال انتظامیہ اور نجی کلینک کا ڈاکٹر محکمہ صحت یا ہیلتھ انسپکٹرز کو مریضوں کے بارے ڈیٹا فراہم کرنے کا پابند ہوگا ۔تمام ادارے اور سرکاری محکمے گزشتہ برسوں کی طرح ڈینگی ریگولیشنز کے ایس او پیز کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے گا،یہ ریگولیشنز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی