ہیپاٹائٹس سی بارے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی ہیلتھ ایجوکیشن مہم کاآغاز

جمعہ 18 مئی 2018 12:10

فیصل آباد۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ صحت پنجاب نے ہیپاٹائٹس سی کے بارے میںعوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی ہیلتھ ایجوکیشن مہم کاآغازکردیا ہے اور کہاہے کہ مذکورہ بیماری کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر علاج معالجہ کا آغازکر دیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی کے علاج کا دورانیہ عام طور پر 6 ماہ ہے لیکن مخصوص حالات میں ایک سال تک بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو چا ہیے کہ وہ نیم حکیم ، عطائی اورہومیوسے متعلق غیر مستند افراداور گھریلو ٹوٹکوں کی بجائے ماہرین علاج جگر سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہاکہ دوران علاج شربت فولاداورآئرن کی گولیوں کے علاوہ غیر ضروری ادویات کے استعمال، ٹیکے اور ڈرپ لگوانے سے بھی گریزکیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کوہدایت کی کہ وہ خون کے عطیات دینے سے بھی گریز کریں۔انہوںنے بتایاکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہیں جہاں ماہرین طب سمیت متعلقہ عملہ مریضوں کو تمام ممکن سہولیات کی بہم رسانی کیلئے موجودہے۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی مریض کو علاج معالجہ نہ ہونے کے بارے میں کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ مرکزصحت کے انچارج ، ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی و ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز سے بھی رابطہ کر سکتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی