پانچ سالوں میں صحت کا شعبہ حکومت کا اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا ،

2016-25ء کے نیشنل ہیلتھ وژن کے سماجی شعبہ میں طبی نگہداشت کے ایجنڈا کو بھی ترجیح دی گئی، سائرہ افضل تارڑ

پیر 21 مئی 2018 13:52

پانچ سالوں میں صحت کا شعبہ حکومت کا اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں صحت کا شعبہ ہمارے منشور کے عین مطابق اولین ترجیحاتی ایجنڈا رہا اور 2016-25ء کے نیشنل ہیلتھ وژن کے سماجی شعبہ میں طبی نگہداشت کے ایجنڈا کو بھی ترجیح دی گئی ہے جو کہ ہماری وزارت نے بنایا۔

وژن مستعد، فعال ، مساوی طور پر، قابل رسائی اور تمام آبادی کو ارزاں ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج میں رہنمائی کرتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی صحت کے ادارہ کو بدلنا بھی میرا مشن تھا تا کہ یہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے اپنے کردار کے حصول میں کامیاب رہے ۔ این آئی ایچ قومی اثاثہ ہے اور اس میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے پورا یقین ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اور اپنے عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ہمارے بڑے اہداف میں سے ایک ہدف این آئی ایچ میں خسرہ کی ویکسین کی تیاری کی دوبارہ بحالی تھا بیماری کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ملک کے مختلف حصوں میں وبائوں کے تناظر میں یہ بڑا اہم اور نازک کام تھا ۔ ہم ٹھوس اجتماعی کوشش سے اس مقصد کو بھی پورا کرنے میں کامیاب رہے ۔

سائرہ افضل تارڑ نے کہا ایک اور بڑا مسئلہ لیبارٹری کی سہولیات کی اپ گریڈیشن تھا اور ایک ایسا کام تھا جو کہ کامیابی سے کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بی ایس ایل 3لیبارٹری کا عالمی معیارات کے مطابق قیام عمل میں لایا گیا۔ آج اس انسٹی ٹیوٹ میں عالمی ضوابط اور عالمی صحت تحفظ ایجنڈا کے مطابق رہنما اصولوں پر 5سال سے کامیابی سے عمل درآمد جاری و ساری ہے ۔

اور ملک میں بیماریوں کی نگرانی اور بر وقت کارروائی کے مربوط نظام پر عملدر آمد جاری ہے ۔وزیر قومی صحت نے کہا آج آپ جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ دیکھ رہے ہیں اس انسٹی ٹیوٹ سے مکمل طور پر مختلف ہے جو ہمیں 2013ء میں ملا تھا ۔ یہ ادارہ تنزلی کا شکار تھا اور شدید مالی بحران کے باعث اس کا معیار بھی گر رہا تھا جب کہ اس ادارہ کی بقاء بھی خطرہ میں تھی ۔

اسی طرح صحت کے دیگر شعبوں میں بھی ہم نے اس ادارہ کی ترقی کے شدید چیلنج کو قبول کیا اور آج مجھے بڑی خوشی ہے کہ ہم نے خود اپنے آپ سے اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ۔ ہماری حکومت نے اداروں کو مضبوط بنایا ۔ انہیں کار آمد بنایا تا کہ ادارے عوام کا معیار زندگی موثر طور پر بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم نے بڑا سفر طے کیا ہے اور اپنی بہترین صلاحیتوں سے عوام کی خدمت کی ہے جس کا اظہار صحت کے ہر شعبہ میں ہماری کارکردگی سے ہوتا ہے ہم اپنے عوام کے پاس واپس جا رہے ہیں اور صرف اپنی کارکردگی کی بنا پر ان کی حمایت حاصل کرنا چاہیں گے ۔

ہمارے راستے میں ان لوگوں کی طرف سے بڑی رکاوٹیں ڈالی گئیں جو نہیں چاہتے تھے کہ ہم اپنی کارکردگی دکھائیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے ڈٹے رہے اور ہم نے اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کا اپنا مشن جاری رکھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی