افطاری میں سموسوں، پکوڑوں اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال معدہ اور انتڑیوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے‘طبی ماہرین

منگل 29 مئی 2018 13:54

افطاری میں سموسوں، پکوڑوں اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال معدہ اور انتڑیوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے‘طبی ماہرین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) جگر ،گردوں، دل اور شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے روزہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ افطاری میں سموسے، پکوڑے ، دہی بھلے اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال معدے میں تیزابیت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے بے احتیاطی کی صورت میں بے ہوشی اور پیشاب کی نالی میں سوزش جیسے امراض لاحق ہو سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم فاروق حسن، حکیم حامد محمود، حکیم محمد ابوبکر، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد، حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم نذیر احمد قصوری،حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اور طبیبہ غلام زینب نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام روزہ اور احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زیادہ شوگر ، گردوں،جگراور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے تاکہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو ایسے مریض جن کی شوگر کنٹرول نہیں رہتی یا 300 سے زائد رہتی ہے انہیں روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ شوگر بڑھنے سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے گردوں کے مرض میں مبتلا افراد یا پھر جن کے گردے میں پتھری ہو پانی کی کمی کے باعث مسئلہ بگڑنے اور پیشاب کی نالی میں سوزش کا خدشہ ہوتا ہے جن مریضوں کا جگر کمزور ہوتا ہے انہیں شوگر کی ضرورت ہوتی ہے روزے کی صورت میں شوگر نہ ملنے کے باعث بے ہوش ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور اگر مریض روزے میں بے ہوش ہو جائے تو اسے روزہ فوری طور پر توڑ لینا چاہیئے دل کے عارضے میں مبتلا کو بھی روزہ نہیں رکھنا چاہیئے حکماء کا کہنا تھا کہ افطاری کے وقت پانی کی کمی کی وجہ سے معدے میں تیزابیت بڑھ چکی ہوتی ہے ایسے میں کولڈ ڈرنکس ، سموسے، پکوڑے، دہی بھلے اور دوسری تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھانے کی صورت میں پیٹ خراب اور ہیضہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے انہوں نے مشورہ دیا کہ افطاری کے وقت 3کھجوریں اور ایک گلاس دودھ سے روزہ افطار کرنا اور آدھا گھنٹہ بعد کھانا کھانا چاہیے تاکہ آپ کی صحت ہشاش بشاش رہے اور روزے کے ثمرات حاصل کر سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی