پاکستان میں ہر بیسواں بچہ بھینگے پن اور کج نظری کا شکا رہے ، پروفیسر ڈاکٹر طیّب افغانی

منگل 29 مئی 2018 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پراجیکٹس پروفیسر ڈاکٹر طیّب افغانی نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر بیسواں بچہ بھینگے پن اور کج نظری کا شکا رہے ، ہر سال تیس لاکھ بچوں کیلئے عینکیں درکار ہوتی ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ داخلے کے وقت بچوں کی آنکھوں کا معائنہ لازمی قرار دے تاکہ کسی قسم کی بیماری کو بروقت کنٹرول میں لایا جاسکے ۔

منگل کو ڈاکٹر طیّب نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گزشتہ پچیس برس سے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال نے اسکول سکریننگ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں پچیس لاکھ بچوں کا معائنہ کیا ہے ، اس ڈیٹا سے اندازہ ہوتا ہے کہ جن بچوں کیلئے عینک لازمی ہوتی ہے ان میں سے صرف بیس فیصدبچے ہی عینک کا استعمال کرتے ہیں باقی پروا نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے والدین توجہ دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ اب تک راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں پندرہ ہزار اساتذہ کو آنکھوں کے معائنے کی ٹریننگ دے چکا ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ بچوں کو بھینگا پن سے نجات دلائی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر سولہ برس تک بھینگے پن یا کم نظری یا کج نظری کا علاج نہ کیا جائے تو یہ نقائص عمر بڑھنے کیساتھ پیچیدہ شکل اختیار کر لیتے ہیں اور سولہ سال کے بعد ناقابل علاج ہوچکے ہوتے ہیں جس سے عمر بھر کیلئے آنکھوں کی معزوری بھی ہو سکتی ہے ۔

انہوںنے کہا بھینگا پن کے اکثر مسائل پیدائش کے وقت احتیاط نہ برتنے کے سبب ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر طیّب نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ کے زیر تعمیر ایشیاء کے سب سے بڑے چلڈرن آئی ہسپتال کے فنکشنل ہونے سے ہر روز پانچ سو بچوں کو چیک کیاجاسکے گا۔ ڈاکٹر طیّب نے کہا کہ اندھے پن کی روک تھام کیلئے کم از کم ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک کوالیفائڈ آپٹومیٹریسٹ ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں ایسے ماہرین بصارت کی بہت کمی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ الشفاٹرسٹ کی آٹھ ٹیمیں ہر وقت سکول سکریننگ کیلیے فیلڈ میں کام کررہی ہوتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی