امریکی میڈیکل انشورنس پروگرام قبل از وقت دیوالیہ ہوسکتا ہے، جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ

جمعرات 7 جون 2018 11:04

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) امریکا کے سب سے بڑے میڈیکل انشورنس پروگرام کے لیے اندازوں سے پہلے ہی سرمایہ ختم ہو جائے گا، جبکہ ریٹائرڈ امریکی شہریوں کے لیے مرکزی ویلفیئر پروگرام کو بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکس کی مد میں ہونے والی کٹوتیوں کے بعد ہیلتھ کیئر کے جاری دونوں پروگراموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم وزیر خزانہ سٹیو منوچِن کے مطابق بہتر شرح پیداوار سے جاری ہیلتھ کیئر کے پروگرام طویل مدت کے لیے دیوالیہ پن سے بچ سکتے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل کیئر کا ٹرسٹ فنڈ ممکنہ طور پر 2026ء میں ہی دیوالیہ ہو سکتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تقریباً 60 ملین امریکی شہریوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی گئی ہے اور ان میں سے زیادہ تر افراد کی عمریں 65 برس سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ریٹائرڈ امریکی شہریوں کے لیے مرکزی ویلفئر پروگرام اور سوشل سکیورٹی سسٹم کو بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔گزشتہ روز جاری کی گئی ایک دوسری رپورٹ کے مطابق امریکا کا یہ مرکزی پروگرام بھی 2034ء میں دیوالیہ ہو جائے گا۔ امریکا میں تقریبا پینتالیس ملین ریٹائرڈ اور چھ ملین دیگر افراد سوشل سکیورٹی کے نظام سے مستفید ہو رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچِن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ان دونوں بڑے مرکزی امریکی پروگراموں کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..