گردے کے امراض کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں لیزر پر مشتمل جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف

پیشاب کی نالی میں مبتلا افراد سمیت ہر ماہ 50مریض مستفید ہو سکیں گے‘پرنسپل پی جی ایم آئی کی مبارکباد

جمعہ 22 جون 2018 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) گردے و مثانے کے پیچیدہ امراض کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اینڈوسکوپک لیزر لیتھرو ٹرپسی متعارف کرا دی گئی جس کے تحت پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے ایک ساتھ کئی کامیاب آپریشن کئے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گردے کی پتھری کو بے ضررانداز میں وہیںپاؤڈر بنا یاجا سکے گا ۔

اس مشین کی قیمت 2کروڑ کے لگ بھگ ہے جبکہ ایک آپریشن پرنجی سیکٹر میں دو لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق ایل جی ایچ میں غریب اور نادار مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولت میسر ہوگی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمد نذیر نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے گردہ ومثانہ وارڈ میں اس طریقہ علا ج سے ہر ماہ 40سی50مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خاص طور پر وہ مریض جنہیں گردے کی پتھری کے ساتھ دل کا عارضہ بھی لاحق ہے یا وہ خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہیں وہ بھی اس طریقہ آپریشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ علاج میں مریض کو24گھنٹے میں ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جاتا ہے اور بعد ازاں اسے پیشاب کی مصنوعی نالی یا تھیلی کی ضرورت بھی نہیں رہتی ،اسی طرح ایسے مریض جو خصوصی طور پائلٹ اور ڈرائیور حضرات ہوں وہ بھی ایک سیشن کے بعد "سٹون فری"ہو جاتے ہیں ۔

پروفیسر محمد نذیر نے بتایا کہ یہ طریقہ علاج بے ضرر اور مریضوں کیلئے زیادہ سہولت کا حامل ہے ۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی نے اس کامیابی پر یورالوجی ٹیم کے سربراہ پروفیسر محمد نذیر اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر زاور ڈاکٹرز مریضوں کو بہتر سے بہتر اور جدید ترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی