ماہرین نے دماغی امراض کو کم کرنے والا بہترین غذائی پلان تیار کرلیا

پیر 2 جولائی 2018 11:51

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) ماہرین نے الزائمر سمیت دیگر دماغی امراض کو کم کرنے والا بہترین غذائی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر اگر مکمل عمل نہ بھی کیا جائے تب بھی حیرت انگیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ جب کہ اسے میڈی ٹرینین ڈش انٹروینشن فار نیوروجنریشن ڈیلے ڈائٹ کا نام دیا گیا ہے جو الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو روک سکتی ہے۔

ماہر خوراک مارتھا کلیئر مورس نے غذاؤں کا ایک چارٹ تیار کیا جسے کئی مریضوں پر آزمایا گیا۔ اس غذائی پلان پر عمل کرنے والے افراد میں الزائیمر اور ڈیمنشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 53 فیصد کم ہوگیا جب کہ پابندی سے خوراک نہ کھانے والے 35 فیصد افراد میں اس کا خطرہ کم دیکھا گیا اس کے علاوہ اسٹروک (فالج)، بلڈ پریشر، اور دل کے دورے میں بھی کمی نوٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

غذاؤں کے اس چارٹ میں ایسی کوئی شے نہیں جسے جاری رکھنا مشکل ہو۔ بس روزانہ مچھلی کھانا اور ساتھ ہی دن میں 3 سے 4 مرتبہ موسمی پھل اور سبزیاں استعمال کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر اس فوڈ پلان میں 15 اجزا شامل ہیں جن میں سبزیاں، اخروٹ اور بادام ، بیریاں، لوبیا، مرغی ، مچھلی اور زیتون کا تیل شامل ہے اور یہ غذائیں دل و دماغ دونوں کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔

جب کہ سرخ گوشت، مکھن، مارجرین، مٹھائیوں ، فاسٹ فوڈ اور پیسٹری وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔اس ڈائیٹ پلان کو کچھ اس طرح استعمال کیا جائے کہ روزانہ کم ازکم 3 وقت مکمل اناج ( ہول گرین)، سلاد اور کوئی سبزی استعمال کی جائے، دن میں مغزیات اور ہر دوسرے دن لوبیا اور پھلیاں کھائی جائیں، ہفتے میں دو مرتبہ مرغی اور بیریز اور کم ازکم ایک مرتبہ مچھلی کھائی جائے جب کہ مکھن، پنیر، فرائیز اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کم سے کم کیا جائے اور ہر کھانے میں زیتون کے تیل کو بنیادی شے بنایا جائے۔

شکاگو میں کیے جانے والے اس مطالعے میں 923 بزرگ شہریوں اور ریٹائرڈ افراد کو شامل کیا گیا اور 2004 ء سے فروری 2013 تک ان کی خوراک کے بارے میں سوالات کیے گئے جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔اس گروپ میں ڈیمنشیا اور الزائیمر کے 144 کیس واقع ہوئے اور اس فوڈ پلان کی افادیت سامنے آئی جب کہ ایسی غذا نہ کھانے والے افراد میں دماغی اور اعصابی امراض کی شرح بہت بلند دیکھی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی