کوالیفائیڈ معالجین کے مطب سیل کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے‘حکماء کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل

جمعہ 13 جولائی 2018 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) طب یونانی 5000 سال قدیم اور سائنٹفک اور ملک کا مقبول ترین طریقہ علاج ہے ، پوری دنیا میں بیماریوں سے محفوظ رہنے اور لاعلاج بیماریوں سے نجات کے لیے اسی طریقہ علاج کو فروغ دینے پر توجہ دی جارہی ہے لہٰذا کوالیفائیڈ معالجین کے مطب سیل کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے رہنماؤں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید فیاض ، حکیم محمد افضل میو، حکیم امجد وحید بھٹی اور حکیم احمد حسن نوری نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیرِ اہتمام مقامی طریقہ علاج طبی یونانی کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ طب یونانی کے معاملات کے لیے ایک قومی طبی کونسل موجود ہے مگر المیہ ملاحظ ہو کہ آج تک اس کونسل کا اپنا کوئی دفتر نہیں اور تحقیق کے لیے کوئی فنڈ نہیں، کوئی نیچرل میڈیسن کو ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری نہیں ، حالانکہ قومی ادارہ صحت (NIH) میں زمین موجود ہے اور وہ سیاسی مقاصد کے لیے بندر بانٹ کی نظر ہوتی نظر آرہی ہے - جبکہ کونسل کی بارہا درخواستوں کے باوجود طب کمپلیکس ، لیبارٹری ، طبی ہسپتال کے قیام کے لیے این آئی ایچ میں کوئی زمین دینے کوتیار نہیں اور بیورو کریسی اس ادارہ این سی ٹی کو اختیار دینے کو بھی تیار نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی صنعت دواسازی کے لیے سہولتیں دی جائیں اور تمام چھوٹے اداروں کو اپ گریڈ ہونے کاموقع دیاجائے اور ان کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیاجائے۔قومی طبی کونسل کے دفتر اور طب کمپلیکس/ نیچرل میڈیسن لیبارٹری /طبی ہسپتال کے لیے این آئی ایچ میں فوری طور پر زمین مختص کی جائے اور اس کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیاجائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی