ایبٹ آباد ، آلودہ پانی کے استعمال سے سینکڑوں افراد گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا

پیر 30 جولائی 2018 14:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) ایبٹ آباد میں آلودہ پانی کے استعمال سے سینکڑوں افراد گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہونے پر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت گیسٹرو وارڈ مریضوں سے بھر گئے، ڈاکٹروں نے پانی کو صحت کے اصولوں کے منافی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق واسا کی کمزور انتظامی گرفت کی وجہ سے ایبٹ آباد کے شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے آلودہ پانی استعمال کرنے سے چند دنوں میں تقریباً سینکڑوں افراد مختلف ہسپتال پہنچے جس کی تصدیق ہسپتال و ڈی ایچ او کی ڈاکٹر ٹیم نے کرتے ہوئے بتایا کہ پانی آلودہ ہونے پر گیسٹرو کی وباء پھیل گئی ہے۔

قبل ازیں حلال فوڈ اتھارٹی نے واسا کے تمام تالابوں کا معائنہ کیا جس میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹیوب ویل اور پانی کے تالابوں کی کوئی سیفٹی نہیں ہیں اور اکثریتی تالابوں کے اوپر ڈھکن نہ ہونے کے باعث وہ غلاظت سے بھرے پڑے ہیں جس پر فوڈ اتھارٹی حکام نے صفائی کو یقینی بنانے کیلئے واسا اور ٹی ایم اے کو معائنہ کے دوران آگاہ کیا مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

شہری گیسٹرو کی مرض میں مبتلا ہونے کا لامتنازعی سلسلہ زور پکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہنے پر ڈی ایچ او دفتر کے تعاون سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے جھگیاں کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر لوگوں کو احتیاط بھرتنے کی تجاویز دیتے ہوئے پانی کو ابال کر پینے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں اور تاجر برادری نے کمشنر ہزارہ ریجن امجد خان اور ڈپٹی کمشنر فیاض شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واسا کی مجرمانہ غفلت پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں نے علماء کرام، وکلاء حلال فود اتھارٹی و سیاسی زعماء سے بھی مداخلت اور اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس اہم معاملہ پر لب کشائی کریں وگرنہ سول سوسائٹی، تاجر برادری، بلدیاتی ممبران و سماجی تنظیمیں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط