کالجوں اور یونیورسٹیوں کی خواتین طلباء کو بریسٹ کینسرکے مضمرات بارے آگاہی فراہم کرنے لئے ایچ ای سی اور پنک ربن کء مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 14 ستمبر 2018 20:30

کالجوں اور یونیورسٹیوں کی خواتین طلباء کو بریسٹ کینسرکے مضمرات بارے آگاہی فراہم کرنے لئے ایچ ای سی اور پنک ربن کء مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی خواتین طلباء کو بریسٹ کینسرکے مضمرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے خواتین طلباء سے رابطہ کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی اور پنک ربن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے مفامہت کی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ اس موقع پر ایڈوائزر لرننگ انوویشن ڈویژن، شاہین خان، ڈائریکٹر جنرل، لرننگ انوویشن ڈویژن، فدا حسین اور دیگر علمی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن کے مابین باہمی تعاون اگلے پانچ سال تک جاری رہے گا جس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے مشترکہ تحقیق کرنا، بریسٹ کینسر سے متعلق سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد اور ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ کا قیام شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پنک ربن یوتھ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن نے ایک لاکھ سے زائد طالبات کو گزشتہ پانچ سال کے دوران بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پنک ربن اور جامعات کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین طلباء تک بریسٹ کینسر سے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انھوں نے پنک ربن کو سراہا کہ انھوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں 1,050,000 خواتین طلباء کو بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کی ہے۔

عمر آفتاب کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پنک ربن کے پیغام کو ملک کے طول و عرض میں پھیلانے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین طلباء تک بریست کینسر سے متعلق معلومات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے بریسٹ کینسر سے پاکستان میں ہر سال 40,000 اموات ہوتی ہیں جبکہ ہر نو میں سے ایک خاتون کو یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی