مچھلی کا تیل دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرتا ہے،طبی ماہرین

جمعرات 27 ستمبر 2018 11:13

مچھلی کا تیل دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرتا ہے،طبی ماہرین
واشنگٹن۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) ایک نئی سائنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امراض دل کے ماہر ڈاکٹر ایسے مریضوں کے لیے جنہیں دل کا دورے اور فالج کا خطرہ زیادہ ہو گا، ایک دوا خاص طور پر تجویزکیا کریں گے، جس کا نام ہے مچھلی کا تیل۔مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھاری مقدار میں ہوتا ہے۔

یہ مرکب شریانوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔بڑی سطح پر کی جانے والی ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص دوا’ ویسکیپا‘ ان لوگوں میں شریانوں کے مرض کے خطرے کو تیزی سے کم کرتی جنہیں دل کی بیماری ہو یا جو ٹائپ ٹو کی شوگر کے مریض ہوں۔یہ نتائج ان لوگوں کے لیے خاص طور پر اہمیت رکھتے ہیں جن کے خون میں ایک خاص قسم کی چربی کی مقدار زیادہ ہوتی جو دل پر حملے کے خطرے کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے اپنی توجہ ان لوگوں پر مرکوز رکھی جن کے خون میں کیسٹرول کی سطح تو کنٹرول میں تھی لیکن خون میں نقصان دہ چربیلے مادوں کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ تھی۔تحقیق کے دوران انہیں مچھلی کے تیل کی بھاری مقدار دی گئی جس سے ان کے خون میں شامل نقصان دہ چربیلے مادوں میں 25 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ تحقیق ان لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر کی حیثیت رکھتی ہے جن کے خون میں نقصان دہ چربیلے مادے کثرت سے ہیں اور اس کے لیے انہیں کئی طرح کی ادویات کھانی پڑتی ہیں۔ لیکن اب وہ مچھلی کے تیل کے استعمال سے دل کے دورے اور فالج کے خطرے سے زیادہ بہتر طور پر محفوظ رہ سکیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی