ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہی: ڈاکٹر سعید احمد

الکوحل اور ادویات کی زیادتی کیمو تھراپی اور ذیابیطس بھی ہارٹ فیل کا باعث ہوتے ہیں ہارٹ اٹیک کی شرح کو مناسب تعلیم و تربیت پر مبنی آگاہی کے ذریعے نصف کیا جا سکتا ہی: سیمینار سے خطاب

جمعہ 28 ستمبر 2018 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2018ء) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام عالمی ہارٹ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر ڈاکٹر طارق میاں، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر ناہید ندیم ، ڈاکٹر طاہر چوہدری، ڈاکٹر عمر رشید و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی حرکت بند ہونے کا حوالہ ہی کئی تصورات کا پیش خیمہ ہوتا ہے ایسے تصورات بالکل درست نہیں دراصل ہارٹ فیل دل کی ایسی ناکامی ہے جو جسم کو خون کی نامناسب مقدار میں سپلائی کی وجہ بنتی ہے۔

عالمی سطح پر دل کے دورے کی بڑھتی ہوئی شرح کو مناسب تعلیم و تربیت پر مبنی آگاہی کے ذریعے نصف کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہارٹ اٹیک کے بعد اگر ارد گرد کے لوگ فوری طور پر مریضوں کو ہسپتال تک لانے کا بندوبست کر لیں تو ان کی جانیں بچانے کی شرح 50 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔ ہارٹ اٹیک کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد یا دبائو، ٹھنڈے پسینے، انتہائی کمزوری وغیرہ تو سب کو معلوم ہی ہے مگر کچھ ایسی واضح علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں اور انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے تاہم وہ دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہیں۔

ہارٹ اٹیک کی سب سے عام مگر خاموش علامت تھکاوٹ ہے۔ دل کے دورے سے قبل دل سے خون کے بہائو میں کمی آتی ہے جس سے پٹھوں پر اضافی دبائو آتا ہے اور لوگ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔ دوسری علامت میں اگر آپ کو اکثر سیڑھیاں چڑھنے کا موقع ملتا ہو اور سانس لینے میں تکلیف نہ ہوتی ہو تاہم اوپر پہنچنے کے بعد ایسا لگتا ہو جیسے دم گھٹ رہا ہے تو یہ ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے خون کی نالیوں میں چربی کے ڈپازٹس کے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خون کی گردش میں فرق آ جاتا ہے جس سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔ الکوحل اور ادویات کی زیادتی کیمو تھراپی اور ذیابیطس بھی ہارٹ فیل کا باعث ہوتے ہیں۔ شرح تنفس میں کمزوری تھکن، ٹخنوں، پائوں ، پیٹ اور گردن کی نسوں میں تکلیف ، بھوک کی کمی، متلی اور خیالات میں بے ضابطگی بھی ہارٹ فیل کا سبب ہوتے ہیں۔

امراض قلب کے علاج میں مرض کے علامات ظاہر ہوتے ہی فوری توجہ نہایت اہم ہے۔ اگر مذکورہ علامات ظاہر ہوں تو فوری ماہر امراض قلب سے رجوع ہونا ضروری ہے جس سے معالج کو آپ کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ رپورٹس کو جانچنے کا موقع مل سکتا ہے۔ عارضہ قلب کے بروقت علاج سے طرز زندگی میں فرق فائدہ مند ہوتا ہے، ضرورت ہو تو سرجری بھی بروقت ہو جاتی ہے۔

طرز زندگی میں تبدیلی سے مزاج صحت مند غذا، مناسب وزن کے قائم رکھنے کے اقدامات طبعی چستی اور تمباکو وغیرہ جیسی نقصان دہ چیزوں سے پرہیز شامل ہیں، دوائیں وقت پر نہ کھانے سے بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں کئی ایسی دوائیں وجود میں آئی ہیں جو خون کے گاڑھے پن، شریانوں کی مناسب حرکت میں توازن اور قلب کے عضلات کو صحت مند رکھنے میں معاون ہوتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی